چین گوادر میں اپنا نیول بیس تیار کررہا ہے،بین الاقوامی میڈیا

چین گوادر میں اپنا نیول بیس تیار کررہا ہے،بین الاقوامی میڈیا

بین الاقوامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین پاکستان کے شہر گوادر میں اپنا نیول بیس تیار کررہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیٹیلائٹ سے لی گئیں چند تصاویر میں چین کا تعمیر کردہ ایک ہائی سیکیورٹی کمپاؤنڈ نظر آیا ہے جس پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ چین  خطے میں اپنے قدم مضبوط کرنے کیلئے گوادر میں اپنا نیول بیس قائم کررہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق چینی کمپنیوں کی جانب سے گوادر پورٹ پر گزشتہ چند سالوں میں بہت سی تعمیرات ہوئی ہیں ان میں سے ایک کمپاؤنڈ جو چین کی ایک بندرگاہیں تیار کرنے والی کمپنی نے تیار کیا ہے اس پر غیر معمولی سیکیورٹی موجود ہے، جیسا کے اونچی اونچی کنکریٹ کی دیواریں، ان پر لگی خاردار تاریں اور گارڈ ز کے کیبن اس کمپاؤنڈ کو دیگر سے مختلف بنادیتے ہیں۔

چین گوادر میں اپنا نیول بیس تیار کررہا ہے،بین الاقوامی میڈیا

گوادر میں چین کی جانب سے نیول بیس بنائے جانے کی خبریں پہلی بارجنوری 2018 میں سامنے آئیں مگر کسی قسم کی تصدیق نہ ہونے پر یہ خبریں دم توڑ گئیں، یہ ہیں وہ سیٹیلائٹ سے لی گئیں تصاویر جس میں وہ ہائی سیکیورٹی کمپاؤنڈ اور اس کے ساتھ 2 چھوٹے کمپلیکسز بھی نظر آرہے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ کمپاؤنڈ کے ساتھ والے دونوں کمپلیکسز 2019 اور 2020 میں تیار کیے گئے ان کے اندر بہت سے نیلی چھتوں والی عمارتیں ہیں مبینہ طور پر یہ چینی میرین کے سپاہی یونٹس کے بیرکس ہوں۔
گوادر پورٹ پر اگر چین نے نیول بیس تیار کیا تو چینی نیوی آرمی کی بحیرہ ہند میں صلاحیتیں بہت بڑھ جائیں گی ، تاہم یہ پورٹ معاشی فائدوں کیلئے تیار کیا گیا ہے ایک بار یہ مکمل طور پر آپریشنل ہوگیا تو پاکستانی معیشت کو اس سے زبردست فائدے پہنچیں گے۔

    Prime Minister (33k + posts)

    بہت اکچی بات ہے کم از کم یہ دوست امریکا کی طرح  جنگ کے دوران دھوکہ تو نہیں دے گا

    MPA (948 posts)

    اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہ ہندوستانی میڈیا کا پروپیگنڈہ ہے ۔ پاکستان کے پاس اپنی انتہائی مظبوط نیول فورس ہے۔ لہذا چینی نیول فورس کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی پالیسی نہیں ہے  ۔

    MPA (632 posts)

    China will deploy its navy because CPEC is first for China and then for Pakistan. It is really important and a good move because if you many do not know that not only India will think x20 to mangling at Gawadar.

     

    But also Israel who has already reached out almost 80% of the middle east (with agreements for support and acceptance as a valid and recognised Country) will be thinking twice to interfere or do any menace.

    Lastly Pakistan and China are together and so also Russia + its neighbouring countries because its a big win win situation for them to increase trade and revenue.

    But same cannot be said for Iran who always play from both sides (India/Israel/USA/Backwater/Free Mercenaries/ etc…). Because Iran only play for those who just give advantage to him. No matter Iran express anger against US but never done a penny against him Only press conferences or warning with words.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More