کشمیر ی جوڑے نے نئے پیدا ہونے والے بچے کا نام ‘ارطغرل’ رکھ دیا

کشمیر ی جوڑے نے نئے پیدا ہوئے بچے کا نام 'ارطغرل' رکھ دیا

پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنے ہاں پیدا ہونے والے لڑکے کا نام ارطغرل رکھ دیا۔

سلطنت عثمانیہ پر مبنی ڈرامہ سیریل ارطغرل نے مقبوضہ کشمیر سمیت پورے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے، ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند کرنے کا جذبہ لیے اس ڈرامے نے کشمیری جوڑے کو اس قدر متاثر کیا کہ انہوں نے اپنے ہاں پیدا ہونے والے بچے کا نام سلطنت عثمانیہ کے بانی ارطغرل کے نام پر رکھ دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی بچے کا نام ارطغرل رکھا گیا ہو، وادی میں نئے پیدا ہونےوالے بچوں کیلئے یہ نام بہت عام ہوگیا ہے،کشمیر کے ایک بچوں کے  ڈاکٹر سہیل نائیک نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ گزشتہ دنوں میں میرے کلینک پر ارطغرل نام کے بہت سے نوازائیدہ بچے آئے ہیں۔

دہائیوں سے بھارتی ظلم و ستم کا شکار مقبوضہ وادی کے حریت پسند شہری آزادی کیلئے اپنی نسلوں کو قربان کرچکے ہیں مگر ان میں جذبہ آزادی ذرہ برابر بھی کم نہیں ہورہا ، ایسے میں وادی میں نئے پیدا ہونے والے بچوں کا نام سلطنت عثمانیہ کے بانی اور مسلمان لیڈر ارطغرل کے نام پر رکھا جانا وادی کے رہائشیوں کا آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے، حق کیلئے کٹ مرنے اور ظلم کے خلاف جانوں کے نظرانے دینے سے بھی گریز نہ کرنے کے جذبے کااظہار ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More