لاہور:اقبال ٹاؤن میں پالتو کتوں کا محنت کش بچے پر حملہ

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کے پارک میں پالتو کتوں نے محنت کش بچے پر حملہ کردیا، جس کے باعث محنت کش بچہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

پولیس نے زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے، پولیس کے مطابق بچا گراؤنڈ میں پلاسٹک کے فٹبال فروخت کرتا ہے۔پولیس کے مطابق محنت کش بچے پر حملہ کرنے والے کتوں کا مالک عمران نامی شخص اقبال ٹاؤن کا ہی رہائشی ہے، پارک میں موجود دیگر افراد نے محنت کش بچے کو پالتو کتوں سے بچایا، لیکن کتوں کے کاٹنے کے باعث بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق زخمی محنت کش بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے، بچے پر حملہ کرنے والے کتوں کے مالک کے خلاف بچے کے والدین کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے اپنی مدعیت میں کتوں کے مالک عمران نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب پالتو کتوں کے مالک عمران کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ میرے کتے مکمل طور پر پالتو ہیں اور انہیں میں باقاعدگی سے ٹیکے بھی لگواتا رہتا ہوں۔

    Minister (2k + posts)

    He shall be made an example.  There are so many idioits like him who dnt know the train a guard do. German shepherd is a beautiful breed but it’s a gaurd dog. If you will not train your gsd dog, how to behave with strangers then this will happen everyday. Pls we should spread this message as well

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More