تاجر حضرات ‘نوماسک نو سروس’ کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ دکاندار حضرات نو ماسک نو سروس کی پالیسی پر سختی سے عمل کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ احتیاط کا دامن نہ چھوڑتے ہوئے کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، کورونا سے بچنے کے لیے ماسک، سینی ٹائزر اور سماجی فاصلہ ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا سے بچنے کیلئے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے اس کے بغیر کوئی بھی حکومت کامیاب نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا کے کیسز میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈکنٹرول سنٹر کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 80ہزار463 ہو چکی ہے۔مزید67 افراد کی اموات سے تعداد1688 تک پہنچ گئی ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More