محبوبہ سے ملنے کی خواہش نے ہتھکڑیاں لگوادیں،بنگلہ دیشی نوجوان گرفتار

محبوبہ سے ملنے کی خواہش نے ہتھکڑیاں لگوادیں،بنگلہ دیشی نوجوان گرفتار

سات سمندر پارمیں تیرے پیچھے پیچھے آگیا، یہ باتیں تو بس فلمی گانے تک ہی اچھی ہے، حقیقت میں تو ایک سرحد عبور کرنا بھی مشکل ہے، ایسا ہی کچھ ہوا بنگلہ دیشی نوجوان کے ساتھ، جو کراچی کی حسینہ کو سوشل میڈیا پر دل دے بیٹھا، باتیں کرتے کرتے ملنے کی خواہش ہوئی تو کچھ نہ سوچا نہ سمجھا فوراً کراچی آنے کی ٹھان لی، لیکن سارا گیم الٹا ہوگیا۔

بنگلہ دیش کا ایک نوجوان بھارتی حدود سے واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان کی حدود میں داخلے کی کوشش پر بھارتی سرحدی فورس کے ہتھے چڑھ گیا،بھارتی سرحدی فورس نے عبداللہ کو گرفتار کرکے بھارتی پولیس کے حوالے کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیس سے پچیس سال کی عمر کے نوجوان عبداللہ کا تعلق بنگلہ دیش کے ضلع شریعت پورہ ڈسٹرکٹ سے ہے اور وہ کراچی میں اپنی محبوبہ سے ملنا چاہتا تھا۔

نوجوان کے پاس کوئی دستایزات موجود نہیں تھیں،بھارتی سرحدی فورس نے تفتیش کی تو اس نے وقت بھی نوجوان کو محبوبہ سے ملنے کی خواہش جاگی، استدعا کی کہ اسے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔

دوران تفتیش بنگلا دیشی نوجوان نے بھارتی پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ملک میں پوسٹ گریجویشن کا طالب علم ہے،کراچی کی ایک لڑکی سے چھ ماہ قبل سوشل میڈیا پر بات ہوئی اور بات چیت محبت میں بدل گئی، دونوں ویڈیو کالز پر بات چیت کرتے رہتے تھے،شہرقائد کی لڑکی نے بنگلہ دیشی نوجوان کو شادی کی پیشکش کی اور کہا کہ اس کیلئے اسے کراچی آنا پڑے گا

۔ پھر کیا تھا نوجوان نے تو سب چھوڑ چھاڑ کراچی کی راہ لی لیکن ناکام ہوگیا۔ لڑکی سے ملنے کیلئے وہ بغیر دستاویزات گھر سے نکل آیا۔ پہلے کولکتہ پہنچا پھر امرتسر اور پندرہ روز قبل وہ امرتسر پہنچا اور مختلف مقامات پر قیام کیا، نوجوان نے محبت میں خوب پاپڑ بیلے اور دو ہزار کلو میٹر کا پیدل سفر بھی کیا۔ بھارتی پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے بنگلہ دیشی سفارتخانے کو آگاہ کردیا۔ اتنی محنت کےبعد بھی عبداللہ محبوبہ سے ملنے کی خواہش پوری نہ کرسکا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More