کورونا کے خطرات نظرانداز، لاہور میں اسکول کھولنے پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی

ایس او پیز کی خلاف ورزی,لاہور میں نجی اسکول سیل کردیا ، پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کےبعد جہاں کاروباری مراکز کو ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی، وہیں عوام حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد چھوڑ چکے ہیں۔

بازاروں میں آنے والے خریداروں سمیت دکاندار بھی ماسک کا استعمال بھول چکے ہیں۔ ایسے میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا کے خطرات کو نظرانداز کرتے ہوئے جوہر ٹاؤن میں نجی اسکول کھول لیا اسکول میں اسٹاف اور چند طلبہ موجود تھے۔ جس پرانتظامیہ نے سخت ایکشن لے لیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر تدابیر کی خضلاف ورزی پر  اسکول سیل کردیا ہے، جبکہ اسکول کے ایڈمن آفیسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے،فیسوں کی وصولی کیلئے انتظامیہ نے ہفتے میں دوروز اسکول کھولنے کی اجازت دی تھی لیکن اسکول میں طلبہ بھی یونیفارم میں موجود تھے۔طلبہ کو پڑھایا بھی جارہا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسکول میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کسی قسم کی احتیاطی تدابیر یا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیاتھا، نہ ماسک پہنا ہوا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے لاہور کے تمام اسکولز میں درے کی ہدایت کردی ہے۔ پنجاب میں 31 ہزار 104 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More