آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ تشدد اور قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت

راولپنڈی: آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ تشدد، زیادتی اور قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت۔۔ ظالم میاں بیوی بچی کو پنجرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بناتے اور ویڈیوز بناتے رہے

پولیس کے مطابق میاں بیوی نہ صرف بچی پر تشدد کرتے رہے بلکہ دوران تشدد ویڈیوز بھی بناتے رہے اور بچی کو پرندوں کے بڑے پنجرے میں بند کرکے دوبارہ تشدد کا نشانہ بناتے اور ویڈیوز بناتے رہے۔۔۔ پولیس نے 8 سالہ بچی زہرہ کے قتل میں ملوث میاں بیوی کے موبائل فونز سے تشدد کی ویڈیوز برآمد کرلیں۔

31 مئی کو 8 سالہ گھر ملازمہ زہرہ نے غلطی سے ملزم محسن صدیقی کے 4 قیمتی مکاؤ طوطوں میں سے ایک طوطے کو اڑادیا تھا جس پر دونوں میاں بیوی نے بچی پر بدترین تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں معصوم بچی جان سے چلی گئی۔

زہرہ بی بی تشدد قتل کیس کی تفتیش کرنیوالے پولیس افسر کے مطابق ملزم محسن صدیقی اور ان کی بیوی نے 8 سالہ زہرہ بی بی کو گھر میں 8 ماہ رہنے کے عوض بچی کے باپ کو 80 ہزار روپے دئیے تھے، لیکن ابھی 4 ماہ ہی مکمل ہوئے تھے کہ اس کو تشدد سے قتل کردیا گیا۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ اب تک چائلڈ پورن گرافی کے حوالے سے کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا اس لیے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا،

ملزم حسن صدیقی نہ صرف قیمتی پرندوں کو پال کر فروخت کرتا تھا بلکہ پراپرٹی ڈیلر کے بزنس سے بھی وابستہ تھا۔

خیال رہے کہ 8 سالہ بچی کے قتل پر سوشل میڈیا صارفین نے آواز بلند کی تھی اسکے علاوہ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرااکرم،ماہرہ خان، مہوش حیات اور کرکٹ اور شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے بھی آواز بلند کی تھی۔

    (13 posts)

    Shame on us… Just shame on us jis khaao adlia khao hakomat aur khao army pali hae… Shame o us shame on our society shame on our doctors our engineers aur lawyers aur students aur parents… Benchoood jab paal nahi sakte to 10 rupper ka condom chara lia karo..

    (1 posts)

    چھوٹے سے گاؤں سے
    چھوٹی سی اک گڑیا
    بڑے شہر کے بڑے سے گھر میں
    بڑی بڑی آنکھوں میں
    بڑی سی حیرت لیکر آئ تھی
    اس گڑیا کو کھیلنے کی عمر میں
    کسی کی چاکری کرنا تھی
    اس بڑے گھر میں
    چھوٹے سے پنجرے میں
    بڑے خوب رنگوں کا طوطا تھا
    خوب صورت طوطے میں
    ایک بھیانک جادوگر کی جان تھی
    بھولی سی گڑیا سے
    ایک دن انجانے میں
    پنجرہ کھل گیا
    اور ایک درندہ آزاد ہوا
    وہ بھیانک درندہ
    اس چھوٹی سی گڑیا کو
    اس کی ساری معصومیت, ساری حیرت کے ساتھ ہی کھا گیا
    sidra sandhu

    Politcal Worker (234 posts)

    How  to serve or get justice in Pakistan

    When all judges are here to save a bloody crook corrupt justice because he is one of them

    so their main object is to save a proven corrupt, criminal ,tax evader  ,money launderer and a lier not to serve justice to an  ordinary citizen of Pakistan

    Senator (1k + posts)

    مک مکا کروانے والے سرگرم ہوچکے ہونگے

    براے مہربانی اس کیس پر گہری نظررکھی جاے اور کسی قسم کا مک مکا کرنے والے کو ایکسپوز کیا جاے یہاں تک ان میاں بیوی کو پھانسی دے دی جاے ورنہ بچیاں مرتی رہیں گی

    (2 posts)

    کسی کو کوئی سزا نہیں ملے گی تشدد ثابت ہونے کے بعد رہ کیا جاتا ہے …

    کیوں سزا میں تاخیر ہوتی ہے ایسے ذہنی مریضوں کی سزا موت سے کم تو بنتی ہی نہیں

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More