لگتا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس صرف کریز سے باہر نکل کر شاٹ لگانے پر بنا ہے،سپریم کورٹ

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی فل کورٹ بینچ نے صدارتی ریفرنس کے تحت دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی،عدالت کے سوال ریفرنس کی مبینہ بدنیتی پر ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال کے ریمارکس

سپریم کورٹ میں سماعت کی کارروائی شروع ہوئی تو جسٹس منصور علی شاہ نے فروغ نسیم سے استفسار کیا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ کی قانونی حیثیت کے حوالے سے ہمیں بتا دیں؟ کیا ایسٹ ریکوری یونٹ کی انکوائری کا مواد صدر مملکت کے سامنے رکھا گیا؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے سماعت کے دوران اہم سوال کرتے ہوئے فروغ نسیم سے استفسار کیا کہ صدر مملکت کی رائے آزاد ہوتی ہے یا کسی پر منحصر ہوتی ہے؟ پہلے آپ کچھ دیگر اہم چیزوں کو ایڈریس کریں ۔

دس رکنی فل کورٹ بینچ میں موجود جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایڈووکیٹ فروغ نسیم سے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ ہمیں یہ بتا دیں ایسٹ ریکوری یونٹ عدالت نے  بنانے کا حکم دیا؟ جس پر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ رولز آف بزنس کے تحت بنایا گیا۔ جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ کا قوانین کے تحت بنے اداروں پر تھرڈ پارٹی کے طور پر اطلاق کیسے ہو سکتا ہے؟ جس پر فروغ نسیم نے جواب دیتے ہوئے کہا میری یہاں یہ دلیل نہیں ہے کہ ایسٹ ریکوری یونٹ عدالت کے حکم پر بنایا گیا، بیرون ملک سے لوٹے گئے اثاثے واپس لانے کے لیے ایسٹ ریکوری یونٹ کا قیام عمل میں آیا،اثاثوں کو غیر قانونی طریقے سے باہر لے جانا عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

فروغ نسیم نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 27 ایسے نکات ہیں جن پر میں دلائل دوں گا، جب کہ عدالت نے بھی سوالات کے ذریعے میری کافی حد تک معاونت کی ہے، بیرون ملک سے اثاثے واپس لانے کا معاملہ وفاقی کابینہ میں پیش کیا گیا، جس پر وفاقی کابینہ نے ایک ٹاسک فورس بنائی، جس کے نتیجے میں ایسٹ ریکوری یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا، جبکہ کابینہ نے ہی ٹاسک فورس کے قواعد و ضوابط طے کیے۔

ایڈووکیٹ فروغ نسیم کے دلائل کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی نے فروغ نسیم سے استفسار کیا کہ وزیراعظم کے معاون برائے احتساب ڈاکٹر شہزاد اکبر 28 اگست کو معاون خصوصی بنے اور اسی تاریخ کو ٹاسک فورس کے قواعدوضوابط بھی بن گئے ایک ہی دن میں یہ سارا کام کیسے ہو گیا؟ جس پر فروغ نسیم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شہزاد اکبر کو اثاثہ جات کے حوالے سے خاصہ علم ہے اسی لئے ایک ہی دن میں ٹاسک فورس کے قواعد و ضوابط طے پا گئے، جس پر جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ ڈاکٹر شہزاد اکبر کی اس کے علاوہ دوسری جگہوں پر قابلیت نظر کیوں نہیں آ رہی؟

جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈووکیٹ فروغ نسیم سے سوال کیا کہ وزیراعظم کو اپنا معاون خصوصی لگانے کا مکمل اختیار حاصل ہے لیکن ڈاکٹر شہزاد اکبر کو کس بنیاد پر ٹاسک فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا؟ جس پر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ رولز آف بزنس کے تحت ایسٹ ریکوری یونٹ جیسا ادارہ یا آفس بنانے کا مکمل اختیار رکھتے ہیں، ایسٹ ریکوری یونٹ کابینہ کے ماتحت کام کرتا ہے اور اس میں کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا جاتا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ کو قانونی تحفظ حاصل نہیں ہے، لیکن ایف آئی اے اور ایف بی آر  قانون کے تحت بنے ادارے ہیں تو ایسٹ ریکوری یونٹ کسی معاملے کی انکوائری کیسے کر سکتا ہے؟

    Minister (2k + posts)

    presiding judges are also part of qazi easy paisa’s defense team. in fact he shouldn’t have hired a defense team look at the judges remarks

    Politcal Worker (234 posts)

    Ten defense Judges / Lawyers   versus one prosecution  lawyer 

    when you see all cross questioning you can easily asses that all these judges are trying hard to save a bloody crook not serve justice   

    Politcal Worker (234 posts)

    Pakistan’s youth should wake  up and  should stand against this bloody nexus between Mafia and judges to save all bloody crooks and criminals they are not going to punish a proven bloody crook a  corrupt ,criminal ,money launderer , cheat and liar     

    Politcal Worker (234 posts)

    Only one prosecuting Lawyer pleading with the help of Allah to get justice on behalf of Nation  from  ten defense lawyers  who they are  trying  very hard to save one criminal  

    Allah is Greatest  

    (50 posts)

    sari judiciary Nawaz Sharif ke haram ke tukroon zinda hey …chalo ye kuttey apney malik se to wafadar hein …. inn subki shakloon per HARAAM likha hey .Lagey raho Imran Khan Allah hamesha such ka saath de ga

    (29 posts)

    Yai to shehzad akbar ka post mortem krny lg pry hai jb k inho ny to faiz isa sy trail mangni thi ……ajeeb sawaal  kiye ja rhy hai kya ab task force president ko isliye data dikhayai ya pochy kyu k ap moaziz judge hai…task force prime minister aur cabinet k under ati hai aur iska haq hai har citizen ka data check kry na k judge police office mna beaurecreate daikh kr data check kry

    (1 posts)

    Trust judges in Pakistan at your own peril. 99.99% are corrupt , weak and like rats. Talk to any senior lawyer in private and they will tell you this fact.

    Chief Minister (5k + posts)

    sab se pehle ye dika jai ha ke aya ye case maintainable ha bi ke nahi.. scp iski maintainibility par bat kyun nahi karti.. kis tara scp direct is case ki merit par bat kar sakti ha.  Bqai QAZI ISA na tax return mein apni properties show nahi ki ha..  ye misconduct ke murtakib howay ha.. ye sadiq and ameen nahi rahe.. jis tara nawaz sharif na apni london flats ko disclosed nhi kia ta. ye judge qazi isa chief justice of pakistan ke liye bilkol eligible nahi rahe.

    (2 posts)

    کریز سے باہر نکلنا تو کرپشن سے بھی بڑا جرم ہے ججز صاحبان  کو اسے لائٹ نہیں لینا چاہیے ایک جج کا کریز سے نکل کر یعنی قانون کے دائرے سے نکل کر شارٹ کھیلنا اس سے بڑا جرم کیا ہو سکتا ۔ اگر ہمارے ججز کریز سے نکل کر شارٹ کھیلیں گے تو باقی عوام سے کیا گلہ۔

    (4 posts)

    The Judges are Trying Very Hard to Defend the Culprit by Prosecuting Govt Stance on Corruption against a Judge.

    The Question should be answered as Sample as that . . .

    Why are the Judges became Prosecutors instead of Listening to Both Parties Fairly and Make Their Decision.

    Indeed, There is Judiciary Mafia As Well in Our System.

    Minister (2k + posts)

    ان اندھوں کو لندن میں جائیدادیں نظر نہیں آ رہی ہیں اور کہہ رہے ہیں لگتا ھے جج نے کریز سے باہر نکل کر شارٹ مارا ھے ھمارے سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبانوں کریز سے نکل کر شارٹ مارنے والا باؤنڈری پر کیچ آؤٹ بھی ہو سکتا ھے

    MPA (567 posts)

    میڈیا کے کچھ حلقے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کے حکومت دباؤ میں ہے اور کیس واپس لینے کا سوچ رہی ہے. میڈیا کے لفافہ اینکراگلے تین تک حکومت پر خوب دباؤ ڈالیں گے.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More