آصف زرداری کی بہن عذرا پیچوہو نے نصرت عباسی کو”سٹوپڈ”کہہ دیا

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو کی انگلش میں تقریر پر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، جی ڈی اے کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے عذراپیچوہو کی انگلش میں تقریر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہاں پر کھڑے ہو کر تقریر سندھی یا اردو میں کی جائے نہ کہ انگلش میں۔

نصرت سحر عباسی کی جانب سے تقریر کے دوران خلل ڈالنے پر سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ عذراپیچوہو غصے میں آگئی اور نصرت سحر عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کون ہوتی ہیں ہمیں روکنے والی، آپ کے کہنے پر بات نہیں کریں گے سٹوپڈ عورت، عذراپیچوہو کے نصرت سحر عباسی کو سٹوپڈ عورت کہنے پر سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے خود کے لئے عذرا پیچوہو کی جانے سے سٹوپڈ عورت کا لفظ استعمال کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان الفاظ کو فوری طور پر حذف کیا جائے، جس کے بعد وزیر صحت عذراپیچوہو اپنی باقی کی تقریر اردو زبان میں کرنے پر مجبور ہو گئی، انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بھی انگریزی زبان بولی اور سمجھی جاتی ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اپنی باقی کی تقریر مکمل کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے مریض سب سے زیادہ ہیں، کیونکہ رمضان المبارک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد جس طرح سے لوگوں نے بازاروں میں جاکر شاپنگ کی اس کے سبب ہم لوگ کرونا وائرس کے نقصانات کی طرف جا رہے ہیں۔

سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور جی ڈی اے کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی میں ہوئی تلخ کلامی کو ختم کرانے کے لئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نصرت سحر عباسی کو اپنی نشست پر بیٹھنے کا کہتے رہے۔ جبکہ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو اپنی باقی کی تقریر مکمل کرنے کا کہا جس پر ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اپنی باقی کی تقریر اردو میں مکمل کی۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More