لاہور:گھوڑے پر سوار ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب

لاہور میں گھوڑے پر سوار ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن پر ہردلعزیز ترکش ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے پاکستانیوں کی جانب سے اپنے اپنے انداز میں محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے، اسی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لاہور کے علاقے مرغزار کالونی میں کالونی کے رہائشیوں نے چوک میں گھوڑے پر سوار ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب کر دیا۔

مرغزار کالونی کے جنرل سیکرٹری سہیل انور رانا کا ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارے ذہن میں یہ بات آئی کہ اس چوک میں پڑی ہوئی خالی جگہ پر ہمارے گزرنے والے اسلامک ہیرو ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب کیا جانا چاہئے۔ جنہوں نے سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھی تھی، یہ مجسمہ ان کی یاد کے طور پر یہاں پر نصب کیا گیا ہے۔

سہیل انور رانا کا خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہماری یہ مرغزارکالونی کی مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے یہ فیصلہ بھی زیر غور ہے کہ اس چوک کا نام ارطغرل غازی کے نام سے منسوب کر دیا جائے ، اس بات کا تاحال فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔ مجسمہ نصب کرنے کے بعد لوگوں کی جانب سے ہمارے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

چوک سے گزرنے والے اور مجسمے کو دیکھنے والے لوگوں کا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ارطغرل غازی کے مجسمہ کو یہاں نصب ہوا دیکھ کر ہمیں بہت خوشی ہو رہی ہے، ارطغرل غازی ایک بہت ہی نیک نامی اور اچھے انسان تھے، یہ مجسمہ ہمیں اپنے اسلامی قومی ہیرو کی یاد بھی دلاتا ہے اور ان کے بہادری کے قصے بہت مشہور ہیں۔

مجسمہ کی بناوٹ کے لحاظ سے کالونی کی انتظامیہ کا بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ارطغرل غازی کا یہ مجسمہ لوہے اور فائبر سے بنا ہوا ہے، جسے ہم نے تحصیل کمالیہ سے خصوصی آرڈر دے کر بنوایا ہے۔ انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی کالونی کے ہر چوک میں اس طرح کے اور مجسمے بھی نصب کرنے جارہے ہیں، جن کو بنوانے کے لیے ہم نے آرڈر دے رکھے ہیں اور جلد ہی آپ کو اس کالونی کے ہر چوک میں ارطغرل غازی کا ایک مجسمہ نظر آئے گا۔

    مجسمہ سازی اورمجسمے اسلام میں حرام ہیں۔۔ اسلامی ہیرو کی عزت یہ ہے کہ انکی باتوں پر عمل کیا جائے اور زندگی میں برائ کے خلاف  جہا د کیا جاۓ

    14
    1

    Chief Minister (13k + posts)

    مجسموں سے باز آجاو۔۔یہ حرام ہیں۔۔

    نہ کسی غازی کا نہ کسی راجے یا رنجیت کا مجسمہ چلے گا۔۔

    اپنے اعمال درست کرو۔۔شوبازیوں سے کچھ حاصل نہ ہوگا۔۔

    (1 posts)

    Muslims Don’t believe in statues. Someone just opened a Pandora box. How long before statues of Nawaz, Shahbaz,  Baynazir, Zardari etc…….. Little while ago in Lahore they erected Satan statue.

    3
    1

    (1 posts)

    ویسے تصویر بلا ضرورت اتروانا بھی  جایز  نہیں – حرام  کہنے والے ذرا غور کریں ان کی اور اور ان کے آباؤ اجداد کی اور ان کے مذہبی پیروکاروں کی کتنی ہی تصویر ہوں گی 

    Chief Minister (6k + posts)

    jahil awam, kese ek saath khaday hokay statue ko dekh rahay hain jese abhi abhi in sab andhon ko aankhen mili hai. Itni farigh qom hai hamari.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More