لاہور:ضلعی انتظامیہ کے افسران کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کیلئے سرگرم

لاہور:ضلعی انتظامیہ کے افسران کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کیلئے سرگرم

ضلعی انتظامیہ لا ہور کے افسران مارکیٹس میں کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے سرگرم عمل

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے افسران مارکیٹس میں  ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے سرگرم عمل ہیں، تاکہ دکانداروں اور خریداروں کو کرونا وائرس کے حکومتی ایس پیز پر عملدرآمد کروایا جا سکے۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کے حکومتی ایس پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نصراللہ رانجھا فیلڈ میں متحرک نظر آ رہے ہیں، جنہوں نے ٹاؤن شپ بازار کا دورہ کر کے حکومتی جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون نے ٹاؤن شپ بازار کا دورہ کرتے ہوئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 24 دوکانوں کو سیل کردیا اور متعدد دکاندار حضرات کو وارننگ جاری کی۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نصراللہ رانجھا کا حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کے حکم پر کی گئی ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More