شہباز شریف کی گرفتاری کا مطلب’جناح’کی گرفتاری ہے،خواجہ آصف کی بھونڈی منطق

شہباز شریف کی گرفتاری کا مطلب جناح کی گرفتاری ہے،خواجہ آصف کی بھونڈی منطق

گزشتہ روز نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے وہ فرار ہو کر نیب کو گرفتاری سے روکنے کے لیے حکم نامہ جاری کروانے کے لئے عدالت پہنچ گئے۔ جہاں عدالت میں شہباز شریف اور نیب کے وکیلوں نے پیش ہو کر دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے نیب کو شہباز شریف کی گرفتاری سے روک دیا۔

اس ساری صورتحال کا پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے بھونڈا مذاق کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کچھ اس طرح سے نقشہ کھینچا کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کو قائد اعظم کی گرفتاری سے تشبیہ دے دی ۔

خواجہ محمد آصف اپنے ٹوئٹر پیغام نے لکھا کہ ” محمد علی جناح کو کراچی میں قائم مزار قائد سے گرفتار کرلیا گیا تھا، آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، وہ حیران اور پریشان دکھائی دیئے۔ مجھے گرفتار کیوں کیا گیا ہے؟ انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے طنزیہ پیغام میں مزید لکھا کہ ” آپ بطور جنرل گورنر ایک روپیہ تنخواہ لیتے تھے؟ کیا یہ درست ہے؟ نیب کے وکیل نے پوچھا
"جی ہاں”
ممبئی میں جناح ہاوس کے نام سے آج بھی آپ کا مکان موجود ہے؟
"جی ہاں”
نیب وکیل کے چہرے پر مسکراہٹ آ گئی، اس نے جج کی طرف گھومتے ہوئے فاتحانہ انداز میں کہا ” آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ثابت ہوا ہے۔ "مائی لارڈ”

    Senator (1k + posts)

    this corrupt iqama holder of  a foreign land is now insulting the pakistan nation and its people by comparing the great quaid e azam with a corrupt money launderer a tt chor engaging in fake accounts whose son in law stole earthquake funds for the poor whose has run away accused of billions of money laundered who brother is a convicted thief and who has defrauded pakistan of billion this iqama holder needs to have his head examined

    Councller (303 posts)

    Khawaja saab ka demagh kharaab hogeya hai. Shabaz sharif unn ke jhooton ke brabar bhie nahi hain. koyie sharam hotii hai, koyie hayaa hotii hai. age ke iss hissay mein hie koyie sharam ker lo..

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More