نادرا غیر ملکیوں کو بھی شناختی کارڈ جاری کرنے لگا

نادرا غیر ملکیوں کو بھی شناختی کارڈ جاری کرنے لگا

معروف امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے ایک نیا انکشاف کر دیا کہ پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے والا ادارہ نادرا بے ضابطیوں میں ملوث ہے اور ادارے کی جانب سے بغیر جانچ پڑتال غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں بطور ثبوت ایک اماراتی شہری کا پاکستانی پاسپورٹ بھی شیئر کیا۔

سنتھیا ڈی رچی نے اس ٹویٹ میں عارف محمد صالح علی الزارونی نامی اماراتی شہری کے پاسپورٹ کی تصویر بھی شیئر کی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ شخص متحدہ عرب امارات کا شہری ہے انہوں نے نادرا سے سوال کیا کہ بتایا جائے کس اہلیت کے تحت اس شخص کو نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ شخص پاکستانی شناختی کارڈ کیلئے اہل ہے تو اس کا مطلب کہ وہ بھی پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر سکتی ہیں؟

اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے نادرا نے صفائی پیش کی کہ پی او سی کیٹگری کے شناختی کارڈ ان غیر ملکیوں کو جاری کیے جاتے ہیں جو کہ اس کے لیئے اہل ہوں اور عارف الزارونی کو نادرا کے پی اوسی کے رولز2002 کے تحت پی او سی جاری کیا گیا ہے۔

سنتھیا ڈی رچی نے یہ بھی بتایا کہ اس غیر ملکی شہری کے شناختی کارڈ پر خیابان مسلم ڈی ایچ اے فیز6 کا پتہ درج ہے انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس پی او سی کے جاری ہونے میں سینیٹر شیری رحمان نے کوئی کردار تو نہیں ادا کیا؟

اس ضمن میں پاکستان اور اماراتی حکومت کے درمیان دہری شہریت پر ایک معاہدہ طے ہو چکا ہے جس کے تحت وہ غیر ملکی جن کی پاکستانی خواتین سے شادی ہو چکی ہے ان کو پی او سی جاری کیا جا سکتا ہے۔ مگر عارف محمد علی الزارونی کے کیس میں ایسا نہیں ہے اس اماراتی شہری کے نہ تو ماں باپ میں سے کوئی پاکستانی شہری ہے اور نہ ہی اس کی پاکستان میں کوئی بیوی ہے۔

    Chief Minister (11k + posts)

    الزارونی کی ساس پاکستانی تھی ، سنتھیا بھی شناختی کارڈ بنوانے کیلئے کوئی پاکستانی ساس ڈھونڈ لے

    13

    (1 posts)

    abay dhakanon POC hay yeh Shanakhti card nahi ! zameen asman ka faraq hay. CNIC Pakistani nationals ko milta hay, POC foriegnors ko milta hay, jis say khali visa free access milta hay.

    2
    4

    Minister (2k + posts)

    kaisa POC yahan to lakhon ghermuliyon ko gherqanununi tor per Pakistani passport diya hua hai…..

    *******Wahid hal islami inqelab,  jiddojohad karo, sabr karo, firqabazai haram hai muslim bano…

    یہ کوئی نئی بات نہیں ہے او یہاں سعودی عرب میں دیکھ سکتے ہیں کہ کیتنی افغانی پاکستان پاسپورٹ اور شناختی کارڈز پے ایئ ہیں اور یہاں پاکستان کو گالیاں بھی دیتے ہیں یہ ادارہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے اس کا کوئی حل نکالیں ورنہ افغان اور پاکستان میں کبھی بھی امن نہیں ہوگی

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More