سنتھیا ڈی رچی کے الزامات۔۔ یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک کا ردعمل سامنے آ گیا

سنتھیا ڈی رچی کے الزامات۔۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک کا ردعمل سامنے آگیا۔۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے سنتھیا کے خلاف قانونی کارروائی کا ردعمل قرار دیا ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خاتون کو سیاستدانوں پر الزامات لگانےکا حق کس نے دیا۔ وزیراعظم کے عہدے کا آدمی کیا ایوان صدر میں ایسی حرکت کرسکتا ہے، الزام لگانے والی خاتون بتائیں گی کہ وہ ایوان صدر میں کیا کررہی تھیں۔خاتون نے شہید بے نظیر بھٹو پر انتہائی نازیبا اور عجیب و غریب الزامات لگائے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ سنتھیا ڈی رچی نے بینظیر کے خلاف توہین آمیز گفتگو کی تھی۔ میرے بیٹے (قاسم گیلانی) نے بینظیر کے خلاف دیے گئے بیان پر ان (سنتھیا) کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ صرف اس کا ردعمل ہے۔

یوسف رضا گیلانی کامزید کہنا تھا کہ حال ہی میں وہ پہلی اور آخری مرتبہ سنتھیا سے ملے تھے اور اس سے قبل وہ انھیں جانتے تک نہیں تھے۔

دوسری جانب سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کے ترجمان نے بھی ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ رحمان ملک ان من گھڑت اور نازیبا الزامات کا جواب دینا توہین سمجھتے ہیں۔ امریکی خاتون کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں اور انکا مقصد رحمان ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

رحمان ملک کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی خاتون نے نازیبا الزامات مخصوص گروہ کے اکسانے پر لگائے ہیں کیونکہ رحمان ملک نے ہمیشہ کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشہور امریکی خاتون بلاگر اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے ایک اور تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے 2011 میں مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب نے مجھے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

    Citizen (59 posts)

    Such a liar and Hypocrite. your video when you are deliberating touching the Sheery Rehman breast is still on youtube to boost up your moral character . you are all scum bags and needs to washed .

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More