سنتھیا ڈی رچی کا اگلا نشانہ مسلم لیگ ن

پیپلز پارٹی کی قیادت پر مختلف الزامات لگانے والی پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر نے مسلم لیگ(ن) کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی۔

معروف امریکی بلاگر نے کہا کہ فکر کی کوئی بات نہیں وہ مسلم لیگ(ن) کو بھی نہیں چھوڑے گی۔

پیپلزپارٹی کی قیادت پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے والی امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی نے پی پی قیادت سے کہا کہ اپنے کارکنوں کو ان سے دور رکھیں کیونکہ ابھی ان کے پاس اور بھی بہت کچھ باقی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کی تحقیقات میں معاونت کیلئے بھی تیار ہیں۔

ڈی رچی نے کہا کہ جو الزامات اس نے عائد کیے ہیں ان سے متعلق اس نے امریکی سفارتخانے کو2011میں آگاہ کیا تھا مگر پاک امریکہ تعلقات کی پیچیدگی کے باعث ان کو موثر جواب نہیں ملا تھا۔

حال ہی میں ڈی رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اس سے زیادتی کی تھی جبکہ یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین پر بھی الزامات عائد کیے ہیں۔ تاہم سابق وزیراعظم نے ان الزامات کو مسترد کرکے گھٹیا نوعیت کے الزامات قرار دیا ہے۔

اب آنے والے دنوں میں سنتھیا ڈی رچی کیا دھماکا کرنے والی ہیں ؟ اس کا سوشل میڈیا صارفین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More