سیالکوٹ میں پولیس گردی کا شکار شاہزیب وینٹی لیٹر تک پہنچ گیا

گزشتہ روز پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ایک بار پھر پولیس گردی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، 17 سالہ شاہزیب موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، اندھیرے میں پولیس اہل کاروں کو نہ پہچان سکا، تو اہل کاروں نے تعاقب کر کے اس پر گولی چلا دی۔ نوجوان شاہزیب لاہور کے میو ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

شاہزیب کو گولی مارنے والے پولیس اہل کاروں کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی سامنے نہیں آئی، پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے زخمی شاہزیب کے بھائی کا کہنا ہے کہ گولی کندھے سے داخل ہو کر پیٹ میں جا گھسی، جس سے وہ شدید زخمی ہوا، مقامی ہسپتال میں وینٹی لیٹر میسر نہ ہونے پر شاہزیب کو لاہور کے میو ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

شدید زخمی نوجوان شاہزیب کے بھائی بابر نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے، تاہم ابھی تک ذمہ دار اہل کاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، افسوس ناک امر یہ ہے کہ پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے شاہزیب کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج کر دیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >