پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث ایک دہشتگرد کی شناخت ہوگئی

کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث دہشتگردوں میں سے ایک دہشتگرد کی شناخت ہوگئی

کراچی پولیس کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث دہشتگردوں میں سے ایک دہشتگرد کی شناخت ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونےوالے دہشت گرد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کے مطابق حملے میں ممکنہ طور پر بھارت خفیہ ایجنسی را ملوث لگتی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو شبہ ہے کہ اس حملے میں ‘را’ ملوث ہے کیونکہ اس سے قبل بھی کراچی میں اسی طرح کے حملے کئے گئے جن میں حملہ آوروں کا تعلق بلوچستان سے تھا, جب مزید تحقیقات کی گئیں تو انکے تانے بانے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان خفیہ ایجنسی سے نکلے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کی بھی تحقیقات جاری ہیں اور گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ جعلی نکلی ہے۔انجن کے نمبر کی مدد سے کار کے مالک کو ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ رینجرز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گروں کو ہلاک کردیا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 4 سیکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے۔

    Minister (2k + posts)

    پاکستان کی ترقی کو دیکھتے ہوئے دشمن ممالک کی برداشت ختم ہو گئی ھے اور اب وہ  پاکستان کی تنظیموں کے نام استعمال کرتے ہوئے چند بیغرتوں کو استعمال کرنے کی کوششیں کریں گے لیکن پاکستان کی غیرت مند افواج پاکستان اور تمام سیکورٹی فورسز پاکستان کے دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ انشاءاللہ

    20
    0

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More