پائلٹ بہنیں بھی جعلی لائسنس ہولڈرز کی فہرست میں شامل

اکٹھے بوئنگ777 اڑانے والی دونوں پاکستانی پائلٹ بہنیں بھی جعلی لائسنس ہولڈرز کی فہرست میں شامل

مبینہ جعلی لائسنس ہولڈر پائلٹس کی فہرست میں دونوں بہنوں ارم مسعود اور مریم مسعود کا نام بھی شامل، ارم مسعود اور مریم مسعود نے بیک وقت بوئنگ 777 اڑا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔ دونوں بہنوں کا فلائنگ لائسنس مبینہ طور پر جعلی کہا جا رہا ہے۔

پائلٹ مریم مسعود کو پہلے ہی گراونڈ کر کے انکوائری کی جا رہی ہے انہوں نے گلگت میں جہاز کی لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے نیچے اتار دیا تھا۔ لینڈنگ میں غفلت برتنے پر مریم مسعود پہلے ہی انکوائری کا سامنا ہے

ں، ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں پائلٹ بہنوں کو بھی جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ ان کے علاوہ گراؤنڈ کیے جانے والے پائلٹس میں ایک کیپٹن اور فرسٹ آفیسر بھی شامل ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق گراؤنڈ کیے گئے پائلٹس کو تب تک دوبارہ جہاز اڑانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک سول ایوی ایشن اتھارٹی کلیئرنس نہیں دیتی۔

    Minister (2k + posts)

    گورنمنٹ بہت اچھا اقدام اٹھا رہی ھے تاکہ تمام میں اور باقی  اور باقی ائیر لائن کو بھی چیک کیا جائےپی آئی اے کی مکمل صفائی ایک بار ہی کردی جائے

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More