سیکیورٹی فورسز نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا

 

دہشت گردوں کی جانب سے آج کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا گیا جس کو سیکیورٹی فورسز نے مل کر ناکام بنا دیا، دہشت گردوں کے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کا سب انسپکٹر اور 4 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوئے۔

چاروں دہشت گردوں کو مارنے میں مرکزی کردار ادا کیا آر آر ایف (ریپڈ ریسپانس فورس) کے دو اہلکاروں نے جن میں سپاہی خلیل اور سپاہی رفیق شامل ہیں جنہوں نے بروقت کارروائی کر کے دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا۔

سپاہی محمد رفیق نے میڈیا کو بتایا کہ وہ گیٹ پر تعینات تھا دہشتگرد کار پر آئے اور انہوں نے نکلتے ہیں فائرنگ شروع کر دی جس سے ان کے ساتھ دیگر 2 آر آر ایف کے جوان زخمی ہوئے، سپاہی محمد رفیق کے مطابق اس نے جوابی کارروائی کی اور ایک کو موقع پر ہلاک کیا۔

جس کے بعد انہوں نے سنا کہ ایک اور دہشت گرد ابھی زندہ ہے جو کے پولیس اہلکاروں اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر رہا ہے۔ اس کے بعد 2 دہشتگرد آگے فائرنگ کر رہے تھے جبکہ تیسرا ان کو کور کر رہا تھا تو سپاہی رفیق نے اس کو2 گولیاں ماریں جس سے وہ زخمی ہوا اور دستی بم چلانے کے لیے گرینیڈ نکالا جس پر اس بہادر جوان نے اس کے سر میں گولی ماری اور وہ بھی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی ابتدائی سی سی ٹی وی فوٹیج

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی ابتدائی سی سی ٹی وی فوٹیجSubscribe to the Official Capital TV YouTube Channel: https://www.youtube.com/c/CapitalTVLive

Posted by Capital TV on Monday, June 29, 2020

اس کے بعد سپاہی رفیق نے بھاگتے ہوئے دہشت گردوں کو پیچھے سے گولی ماری اور ان میں سے بھی ایک زخمی ہو کر گر گیا جس کے بعد آر آر ایف اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے ان کو جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حملے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی ہے مگر ماہرین کے مطابق اس حملے کے تانے بانے بھارتی خفیہ ایجنسی راء سے ملتے ہیں، کیونکہ ماضی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے اسی طرح کی کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں۔

کراچی کو بڑی دہشت گردی سے بچانے والے ان دونوں نوجوانوں کی ہمت اور فرض شناسی کو سوشل میڈیا سمیت پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے کیونکہ ان کی بروقت کارروائی نے نہ صرف کراچی کو بڑی تباہی سے بچایا بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھی سر فخر سے بلند کر دیا۔

سپاہی محمد رفیق اور سپاہی خلیل کو اصل زندگی کا ہیرو کہا جا رہا ہے اور پاکستانی قوم ان دونوں جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے اور واقعہ میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر شاہد اور دیگر سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

    (3 posts)

    No bullet proof jackets for our first responder security forces. The lives of Shaheed Police officers could have been saved if they were provided with bullet proof Jackets.

    29
    1

    Chief Minister (9k + posts)

    many mardood like bahi-mardood are in a state of pain. commie marxist liberals have failed and their parents indian raw failed in a epic 8 minute battle.

     

    May the Shaheed have a higher status bestowed upon them Ameen.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More