حکومتی بجٹ کتنے ووٹوں سے منظور ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

حکومتی بجٹ کتنے ووٹوں سے منظور ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

گزشتہ کئی دن سے باتیں چل رہی تھیں کہ حکومت بجٹ منظور نہیں کرواپائے گی۔ کچھ اینکرز نے یہ تک دعویٰ کردیا کہ ووٹنگ کے دوران تحریک انصاف کے 15 کے قریب ایم این ایز غائب ہوں گے ، کچھ نے یہ دعویٰ کیا کہ سردار اختر مینگل کی حمایت کھونے اور ناراض ایم این ایز کے بعد بجٹ منظور کروانا مشکل ہوگا

گزشتہ روز اپویشن جماعتوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو بجٹ منظور کرنے نہیں دیں گے جس میں انہیں ناکامی ہوئی۔

آج ایوان میں تحریک انصاف کے 160 اور اپوزیشن کے 119 ارکان موجود تھے جن میں 4 ارکان کا تعلق مینگل گروپ سے تھا۔ تحریک انصاف حکومت یہ بجٹ 41 ووٹوں سے منظور کروانے میں کامیاب ہوگئی۔

قومی اسمبلی سے بجٹ منظورہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائت ٹوئٹر پر وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے سال کے بجٹ کی 29 ووٹ کی اکثریت اس سال بڑھ کر 41 ہو گئی۔

اسد عمر نے لکھا کہ پچھلے کئی دن سے اپوزیشن کی کیے جانے والے بلند دعوے، کچھ میڈیا کےسنسنی خیز تجزیے اور نتیجہ یہ نکلا کے پچھلے سال کے بجٹ کی حکومت کی 29 ووٹ کی اکثریت اس سال بڑھ کر 41 ہو گئی۔

ایوان میں آج تحریک انصاف کے آج 20 کے قریب جبکہ اپوزیشن کے 38 اراکین غائب تھے۔ تحریک انصاف کی جانب سے عامر ڈوگر، عالمگیر خان، عثمان ترکئی، سید فیض الحسن شاہ، ڈاکٹر رمیش کمار سمیت 9 ارکان کرونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ووٹنگ کے عمل کا حصہ نہ بن سکے جبکہ شیخ رشید آرام کی غرض سے اسمبلی میں ووٹنگ کے عمل میں شریک نہ ہوسکے۔ 3 ارکان اسمبلی عزیزوں کی فوتگی کی وجہ سے ووٹنگ میں حصہ نہ لے سکے۔

اپوزیشن کی طرف سے شہباز شریف، آصف زرداری اور شاہد خاقان عباسی شریک نہ ہوئے۔

اختر مینگل گروپ نے حال میں علیحدگی اختیار کی انہوں نے بجٹ کے خلاف ووٹ دیا جبکہ شاہ زین بگٹی نے حکومت کے حق میں ووٹ دیا۔

    (166 posts)

    Once again Mafias  & their Pet Media defeated by PTI & its coalition partners. 

    Asma sherazi…Hamid Mir Jafar…Arif Hamed Bhatti…Ayaz Mir Jafar..Talat, Najam Sethi etc…etc…should hide their face…

    Voting number proves PTI is stronger than ever..

    8
    1

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More