وزیر تعلیم پنجاب نے تہذیب سنز پبلیشرز کی”سرمایہ اردو”پر پابندی عائد کر دی

وزیر تعلیم پنجاب نے تہذیب سنز پبلیشرز کی"سرمایہ اردو"پر پابندی عائد کر دی

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے تہذیب سنز پبلیشرز کی اشاعت کردہ کتاب "سرمایہ اردو” پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ شائع کردہ کتاب "سرمایہ اردو” میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تاریخ پیدائش غلط چھاپی گئی تھی۔

ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بورڈ نے بتایا کہ تہذیب سنز پبلیشرز کی شائع کردہ کتاب "سرمایہ اردو” پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ سے منظور شدہ نہیں ہے جو کہ پی سی ٹی بی ایکٹ 2015 کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی ہے۔

تہذیب سنز پبلیشرز کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ فوراً اس کتاب کی اشاعت روکے اور تمام تعلیمی ادارے جن میں یہ کتاب پڑھائی جا رہی ہے ان سے واپس منگوا کر 7 روز میں ہدایات پر عملدرآمد کی حتمی رپورٹ ارسال کرے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے تہذیب سنز پبلیشرز کی"سرمایہ اردو"پر پابندی عائد کر دی
ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بورڈ نے کہا کہ 7 روز کے اندر اندر جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں آئی بی آئی ڈی ایکٹ کے سیکشن 14 کے تحت پبلیشر کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بورڈ نے کہا کہ ہماری جاری کردہ ہدایات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں نجی پبلیشر کو دو سال تک قید سمیت کسی بھی قسم کی اشاعت کے حقوق پر 5 سال تک کی مکمل پابندی جیسی سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More