ہمیں کرونا کے ساتھ زندگی گزارنا سیکھنا ہوگا یہ جلدی جانے والا نہیں،شاہد خاقان عباسی

ہمیں کرونا کے ساتھ زندگی گزارنا سیکھنا ہوگا یہ جلدی جانے والا نہیں،شاہد خاقان عباسی

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اب ہمیں کرونا وائرس کے ساتھ زندگی گزارنا سیکھنی ہو گی کیوں کہ یہ اتنی جلدی جانے والا نہیں ہے ۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب اس حکومت کے خلاف اتنے ممبران اکٹھے ہو جائیں جن کی مدد سے ہم اس حکومت کو گھر بھیج سکے تو ہمیں اس حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا ہوگی، یا اگر حکومت کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں یا تو وہ نئے الیکشن کروائیں گے یا پھر کمزور حکومت بنا لیں گے۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال ” اگر وزیراعظم استعفی دینے کی بجائے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے اسمبلی کو تحلیل کر دے؟ پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پاس یہ اختیارات ہیں کہ وہ جب چاہے اسمبلی کو تحلیل کر سکتا ہے، جس کے بعد نئے الیکشن ہو جائیں گے، یہ بھی عوام کو چوائس دینے کا موقع ہے۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال ” کرونا وائرس کی وبا کے دوران نے الیکشن کیسے ممکن ہو سکتے ہیں؟ پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اصلاحات کرنا ہوں گی اور کرونا وائرس کے ساتھ زندگی گزارنا سیکھنا ہوگا کیونکہ یہ اتنی جلدی جانے والا نہیں ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More