ہر وزیراعظم کو لگتا ہے کہ اس کے علاوہ کوئی چوائس نہیں،رؤف کلاسرا

سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز اور ایجنسیوں کی جانب سے حملے میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اپنے ویڈیو لاگ میں رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی تیاری سے لگتا تھا کہ وہ کوئی لمبی پلاننگ کرکے آئے تھے۔پاکستان کے اکنامک حب اور اس کے تجارتی مرکز اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقصد پاکستان کو معاشی طور پر توڑ دینا تھا لیکن پولیس کے بہادرانہ ردعمل نے اس سارے منصوبے کو مٹی میں ملادیا، حکومت کو ان بہادر سپاہیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن آرمی اور بھارت کے درمیان تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، اس واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹینشن مزید بڑھے گی، بلوچستان لبریشن آرمی کے ایسے اقدامات کی وجہ سے بلوچستان کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والوں کی ہمدردیاں بھی ختم ہوجائیں گی، بلوچستان لبریشن آرمی کی وجہ سے بلوچستان کا فائدہ نہیں نقصان ہی ہوتا ہے۔

رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ دوسرا اہم واقعہ آج بجٹ کی منظوری تھی پہلی بار عمران خان آج دباؤ میں نظر آئے، عمران خان اور ان کے ارکان اسمبلی کے درمیان فاصلے اتنے بڑھ گئے تھے کہ آج انہیں سب سے خود ملنا پڑا، پارٹی کے دیگر لیڈران جن میں اسد عمراور شاہ محمود قریشی شامل ہیں وہ تو وزارت عظمی ٰ کے امیدوار سمجھے جانے لگے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا یہ کہنا کہ میرے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں یہ ہر وزیراعظم کو لگتا ہے، لیکن عمران خان کا یہ پیغام شائد کسی اور کیلئے ہے کہ اگر آپ کے پاس مجھ سے بہتر کوئی اور بندا ہے تو اس کو لے آئیں ، عمران خان کا سیاسی نظریہ تبدیل ہوا ہے، اپوزیشن نے اس بار عمران خان کو اتنا ٹف ٹائم ضرور دیا ہے کہ وہ اپنے کمفرٹ زون سے نکل آئے ہیں۔

  • hamid mir,klasra,malik,safi mansooooor khan,baba haroon,sethi ,asma  and khanzada has goes into self isolation  after finance bill approval cos they tried their best to degrade IK.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >