طیارہ حادثہ:اہلیہ اور تین بچوں کو کھونے والے شخص کا صدمہ کبھی کم نہیں ہوگا

طیارہ حادثہ:اہلیہ اور تین بچوں کو کھونے والے شخص کا صدمہ کبھی کم نہیں ہوگا

کراچی طیارہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے لواحقین کی سسکیاں ابھی بھی کم نہیں ہوسکیں، اس حادثے میں اپنی بیوی اور تینوں بچوں کو کھو دینے والے شخص کا دکھ عمر بھر اس کا پیچھا کرے گا۔

عارف اقبال فاروقی نے اس حادثے میں سب کچھ کھو دیا، زندگی بھر کی ہم سفر اور تین چھوٹے بچے، اس شخص کی زندگی بھر کا اثاثہ چند لمحوں میں چھن گیا، صرف اور صرف چند لوگوں کی نااہلی اور کوتاہی کے سبب۔

عارف اقبال فاروقی نے اپنی اہلیہ اور بچوں کی قبروں پر لگائے گئے کتبوں کی تصاویر شیئر کیں اور ان پر لکھی تحریریں پڑھ کر کوئی بھی اپنے آنسوؤں کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکتا، انہوں نے سب کیلئے الگ الگ پیغام دیا۔

طیارہ حادثے میں اہلیہ اور تین بچوں کو کھونے والے شخص کا صدمہ کبھی کم نہیں ہوگا

عارف اقبال فاروقی نے اپنی اہلیہ کو آخری سفر پر بھیجتے ہوئے اسے پیغام دیا کہ "میری پیاری بیوی، میں ہمیشہ تمہاری یادوں کو زندہ رکھوں گا، مجھے اتنے پیارے بچوں کا تحفہ دینے کا شکریہ، میں ہمیشہ تم سے محبت کرتا رہوں گا”۔

طیارہ حادثے میں اہلیہ اور تین بچوں کو کھونے والے شخص کا صدمہ کبھی کم نہیں ہوگا

انہوں نے اپنے سب سے بڑے بیٹے اشمائل فاروقی کے کتبے پر تحریر کروایا” میرا پیارا بیٹا، جنت کے میدانوں میں کرکٹ کھیلنے کے مزے لینا، تمہارے بابا ہمیشہ تم سے بہت محبت کرتے رہیں گے میری جان”۔

طیارہ حادثے میں اہلیہ اور تین بچوں کو کھونے والے شخص کا صدمہ کبھی کم نہیں ہوگا

اپنی بیٹی انایا فاروقی کو عارف اقبال نے پیغام دیا کہ”میری پیاری بیٹی، جنت کے درختوں کے سائے تلے اپنی کتابوں کا مطالعہ جاری رکھنا، تمہارے بابا تم سے پیار کرتے رہیں گے”۔

طیارہ حادثے میں اہلیہ اور تین بچوں کو کھونے والے شخص کا صدمہ کبھی کم نہیں ہوگا

عارف اقبال نے اپنی 5 سالہ بیٹی کی قبر پر لکھوایا "میری بیٹی جنت میں درختوں پر چڑھنا، یہ تمہاری پکنک ہے، تمہارے بابا تم سے بہت محبت کرتے ہیں”۔

اپنے تین جان سے پیارے بچوں اور اہلیہ کو قبروں میں اتارنے والے اس شخص نے کس قدر ہمت و حوصلہ اپنایا ہوگا کہ اس کی کل کائنات اس دنیا سے رخصت ہوگئی اور وہ ان کی قبروں کے سرہانے کھڑا ان سے ایسی باتیں کرکے اپنے دکھوں پر ماتم کررہا ہے۔

طیارہ حادثے میں اہلیہ اور تین بچوں کو کھونے والے شخص کا صدمہ کبھی کم نہیں ہوگا
عارف اقبال فاروقی نے اس واقعے کے ذمہ داران کے خلاف ایک مہم کا آغاز کررکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ سانحہ کراچی اور اس جیسے دیگر واقعات کے ذمہ داران کو سزا دلوانا ہی اب ان کی زندگی کا مقصد ہے۔

    Senator (1k + posts)

    اس عظیم اور المناک سانحہ پر کیا کہوں اللہ آپ کو سکون دے اور زندگی کے اس عظیم مقصد میں ثابت قدمی اور مدد فرماے جو کرپٹ لوگوں کو بے نقاب کرنے کا آپ نے بیڑہ اٹھایا ہے اس میں کامیابی ہو، میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں بچوں اور اہلیہ کو جنت الفردوس میں جگہ ملے آمین

    28
    0

    (1 posts)

    Ya Allah rahim rona cuntrol ni ho raha Allah pak sab ko janatulfirdous main ala maqam ata farmaye Amennn 😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭

    13

    Chief Minister (13k + posts)

    رُلا کے رکھ دیا۔۔۔ اللہ صبر عطا فرمائے تمام لوحقین کو ۔۔آمین۔۔

    اور مشاہد جیسے دلوں کو اس دنیا میں ہی سزا دے۔۔۔

    11

    Chief Minister (13k + posts)

    اچھا ہے مشاہد دلے کی اصلیت دنیا کو پتہ چلے۔۔۔ اور وہ اس پر مذید لعنتیں بھیجے۔۔۔

    12

    Senator (1k + posts)

    absolutely heart breaking…no words can heal his wounds…Allah aap ko sabar day aur aap kay ghar walon ko jannat ul firdous main aala muqaam ata farmaye..Ameen

    Aur Allah say dua hai kay is khinzeer numa insaan mushahid ka woh haal karay kay yeh mot maangay aur is ko mot na aye..Ameen

    Prime Minister (33k + posts)

    الله کریم اس لعنتی مشاہد جیسے  ….. زادوں ، کسی …. کی غلیظ ناپاک نسلوں کرپٹ اور … …. کے غلیظ نطفوں کو یہاں بھی بال بچوں کو تباہ اور برباد کرے اور ان ججوں کو بھی بال بچوں سمیت کتے اور خنزیر کی عبرتناک موت دے تاکہ  کسی اور …… زادے جج یا ….. زادے مشاہد کو آیندہ جرت نا ہو کہ جب ثابت  ہو گیا پھر بھی جعلی لا ئیسنس والوں کو بحال کرنے کی غلیظ لعنتی حرکت اور لاقانویت کے خلاف  قاتلوں  والا فیصلہ دینے اور انکو بحال کرکےسو سے زیادہ انسانو ں کو قتل کرنے کی جرأت نا ہو

    3
    1

    (1 posts)

    iam sorry brother as a nation sb kasoor war hai

    Ju dukh ap ko mila hai us ka ehsas bs ap hi ko hai khuda ap ko himmat dy zindagi guzarny ki.

    Or ap ki family ko jannat may ala makam dy.

    Bolny ko mary pas bht kuc hai

    Lakin mary alfaz bht choty or ap ka dukh bht bara hai

    God bless u brother.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More