دولہے نے شادی کے ایک روز بعد اپنی دلہن کوفروخت کر دیا

 دولہے نے شادی کے ایک روز بعد اپنی دلہن کوفروخت کر دیا

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا، جس میں نوجوان دولہے نے پیسوں کے لالچ میں شادی کے ایک روز بعد ہی اپنی دلہن کو فروخت کر دیا۔ جو خریداروں کے چنگل سے نکل کر تین ہفتوں کے بعد اپنے گھر پہنچ گئی۔

گجرانوالا پولیس کے مطابق اپنی بیوی کو فروخت کرنے والا ملزم عثمان اپنی نئی نویلی دلہن کو لاہور گھمانے کے بہانے لے کر آیا تھا اور یہاں پر آتے ہی اس نے اپنی دلہن کو فروخت کردیا، متاثرہ لڑکی تین ہفتوں تک خریداروں کے چنگل میں رہنے کے بعد موقع دیکھ کر وہاں سے فرار ہو گئی اور گوجرانوالہ میں اپنے گھر پہنچی۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر عثمان نے لاہور میں اسے محض تین لاکھ روپے کے عوض فروخت کر دیا تھا۔

دوسری جانب گوجرانوالہ پولیس کے ڈی ایس پی نواز سیال کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ اس کا میڈیکل چیک اپ کروانے کے بعد درج کیا جائے گا، لڑکی کے شوہر عثمان اور اس کو خریدنے والوں کی تلاش بھی جاری ہے، جنہیں جلد گرفتار کر کے منظر عام پر لایا جائے گا۔

    Minister (3k + posts)

    Lakh de Lanat ess DSP Nawaz seyal per jo kh raha ha phalay medical checkup hu ga. Mujhay tu lagta ha yeh DSP ke be ess main partnership hu ge. Should be dismissed from the job from immediately.

    8
    2

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More