ایف بی آر نےٹیکس محاصل کا سالانہ نظرثانی شدہ ہدف حاصل کرلیا

ایف بی آر نےٹیکس محاصل کا سالانہ نظرثانی شدہ ہدف حاصل کرلیا

ایف بی آر نے سالانہ نظرثانی شدہ ٹیکس محاصل کا ہدف حاصل کر لیا، جس کے بعد جمع شدہ ٹیکسوں کا ہدف 3957 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، ایف بی آر نے جون میں 398 ارب روپے کے مقابلے میں 411 ارب روپے جمع کئے۔

ایف بی آر نے مالی سال 2019-20 کا نظرثانی شدہ 3907 ارب روپے کا ہدف بھی حاصل کر لیا ہے، ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال میں نظر ثانی شدہ ہدف سے 50ارب روپے زیادہ حاصل کیے ہیں، پہلی بار ایف بی آر نے مجموعی ریونیو کی مد میں چار کھرب روپے کا ہدف حاصل کیا ہے۔

ایف بی آر کے ترجمان نے بتایا کہ کرونا وائرس کے باعث ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ایف بی آر کے عملے کو مشکلات کا سامنا تھا لیکن کرونا وائرس کے باعث مشکلات کے باوجود ایف بی آر کے عملے کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ کرونا وائرس کے باعث ایف بی ار عملے کے تیس سے زائد افراد انتقال کر چکے ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد میں 22ویں گریڈ کے افسر بھی شامل ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More