سندھ حکومت کا وفاق کے لیے ٹیکس اکٹھا نہ کرنے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری

سندھ حکومت نے وفاق کے لیے ٹیکس اکٹھا نہ کرنے کے اعلان پر عملدرآمد کرنا شروع کر دیا ہے، سندھ حکومت نے اپنے اعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے وفاقی ود ہولڈنگ ٹیکس اکٹھا نہ کرنے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے، باضابطہ نوٹیفیکیشن سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

سندھ کے محکمہ ایکسائز نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کے نام ایک خط لکھا ہے، جس میں سندھ کے محکمہ ایکسائز نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو کہا ہے کہ سندھ حکومت یکم جولائی سے وفاق کے لئے ود ہولڈنگ ٹیکس اکٹھا نہیں کرے گی۔

کمیشنر ان لینڈ ریونیو کے نام لکھے گئے خط میں محکمہ ایکسائز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت یکم جولائی سے سندھ سے ود ہولڈنگ ٹیکس اکٹھا کرنے کے انتظامات خود کرے کیوں کہ اب سندھ حکومت وفاق کو ٹیکس اکٹھا کر کے نہیں دے گی۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More