قومی اسمبلی:سید نوید قمر کا علی زیدی کو لڑائی کا چیلنج،کوٹ اتار دیا

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کے بیان پر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے سید نوید قمر غصے میں آ کر آپے سے باہر ہو گئے، سید نوید قمر نے اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر علی زیدی کو لڑائی کا چیلنج کرتے ہوئے اپنا کوٹ اتار دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی زیدی کی جے آئی ٹی سے متعلق تقریر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے اراکین آمنے سامنے آگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مائیک بند کر دیا جس پر پیپلز پارٹی ایوان سے واک آوٹ کر گئی۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اور پی پی پی کے اراکین قومی اسمبلی کے آمنے سامنے آنے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ارکان کو خاموشی اختیار کرنے اور ایوان کا ماحول خراب نہ کرنے کی تلقین کرتے رہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More