آصف زرداری کے حکم پر عزیر بلوچ کو اسلحہ اور پیسہ دیا گیا،علی زیدی

قومی اسمبلی:آصف زرداری کے حکم پر عزیر بلوچ کو اسلحہ اور پیسہ دیا گیا، علی زیدی نے عزیر بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ سنا دی۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پر پے در پے وار کرتے ہوئے کہاں کہ عزیر بلوچ کو اسلحہ اور پیسے آصف زرداری کے حکم پر دیے گئے، عبدالقادر پٹیل ، یوسف بلوچ اور اویس ٹپی اس کے سہولت کار تھے، عزیر بلوچ کا شروع سے پیپلز پارٹی کے ساتھ تعلق ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی زیدی نے جے آئی ٹی کی رپورٹ قومی اسمبلی میں سنا دی،علی زیدی نے کہا کہ کتاب ” دی گھوسٹ وار” میں بے نظیر بھٹو اور طالبان کے رابطوں کا تذکرہ ہے،ذوالفقارعلی بھٹو کے نام پر پی آئی اے کا طیارہ اغوا کروایا کیا وہ دہشت گرد نہیں تھے؟

وفاقی وزیر علی زیدی نے جے آئی ٹی کی رپورٹ سناتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور نے نثار مورائی کو چیئرمین فشریز لگوایا اور اس نے تین قتل کا اعتراف بھی کیا ہے، ایس پی رضوان ملک کی رپورٹ میں سعید غنی کے بھائی کو منشیات فروشوں کا ساتھی بتایا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں جے آئی ٹی رپورٹ سناتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ جے آئی ٹی رپورٹ میں نے نہیں لکھی، اس پر آئی ایس آئی کے آفیسرز، پاکستان رینجرز کے آفیسرز، آئی پی کے آفیسرز کے دستخط موجود ہیں۔

    Minister (3k + posts)

    بہت شکریہ وہ بات بتانے کا جس کا علم پہلے سے ہے۔۔
    اب اس رپورٹ پر ایکشن کون حرام زادہ لے گا۔۔

    5
    1

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More