یورپی یونین نے پی آئی اے کو مشروط فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی

حکومتی کوششیں رنگ لے آئیں۔۔ یورپی یونین نے پی آئی اے کو 3 جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق یورپین یونین نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پاکستان واپس آنے والی پروازیں آپریٹ کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔

یورپی ممالک کی جانب سے پی آئی اے پر 6 ماہ کی پابندی عائد ہونے کے بعد سیکریٹری خارجہ نے ہنگامی طور پر تمام یورپین ممالک کے سفیروں سے رابطہ کیا۔

سیکریٹری خارجہ کی درخواست پر یورپین یونین نے پی آئی اے کو 3جولائی تک پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی، جس کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیارے یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپین ممالک کی فضائی حدود استعمال کرسکیں گے ۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ، پاکستان کے سفیر اور پی آئی اے انتظامیہ مسلسل یورپین حکام سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے برطانیہ اور یورپی یونین نے آج سے چھ ماہ کیلیے پی آئی اے کا فضائی آپریشن روکنے کا اعلان کیا تھا جبکہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے پائلٹس کے مشکوک اور جعلی لائسنس سے متعلق وضاحت طلب کرلی ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More