پی ٹی آئی حکومت میرے والد آصف علی زرداری کو قتل کروانا چاہتی ہے،بلاول بھٹو کا الزام

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کی حکومت پر سنگین نوعیت کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میرے والد آصف علی زرداری کو قتل کروانے کی سازش کر رہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کو مناظرہ کا چیلنج کر دیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر وزیراعظم میں ہمت ہے تو سامنے آئے اور مقابلہ کریں۔ عمران خان فیس بک اور ٹویٹر کے وزیراعظم ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام پر پٹرول بم گرا کر ان کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا گیا، مافیاز تحریک انصاف کے فرنٹ مین ہیں، جن کے خلاف حکومت کارروائی کرنے سے ڈر رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کوئی این آر او نہیں چاہتے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارا مقابلہ کریں، عمران خان نے سب سے پہلا این آرا اپنی بہن کو دیا۔ عمران خان کا حکومت میں آنے کا مقصد ہی اپنی بہن کو این آر او دینا تھا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت ہمت والے ہیں کیوں کہ وہ پارلیمنٹ میں ہماری غیر موجودگی میں تقریر کرتے ہیں، میں نے انہیں آفر دی تھی کہ آپ پارلیمنٹ کے سربراہوں کی ٹیلی ویژن پر ڈیبیٹ کروا لیں۔

وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا  کہنا تھا کہ عمران خان نے آج تک معافی نہیں مانگی اور نہ ہی صفائی دی کہ اسامہ بن لادن شہید ہیں کہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب آصف علی زرداری جیل میں تھے تو پی ٹی آئی کی حکومت نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہ ہوسکے، کبھی انہوں نے آصف علی زرداری کو طبی سہولیات نہ دیں، کبھی ہمیں ان سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔ آخرکار آصف علی زرداری کو طبی بنیادوں پر عدالت سے ریلیف ملا۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ وزیر جن کی اپنی ڈگری جعلی ہے، وہ پی آئی اے کے پائلٹس کی جعلی ڈگری پر بات کر رہا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے پاکستان پیپلز پارٹی تو ہمیشہ سے مائنس ون کے خلاف رہی ہے کیونکہ مائنس ون تو بنا ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے تھا، لیکن اگر وزیراعظم خود اس پر بات کریں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ ان کے ذہن میں موجود ہے۔

اگر وزیراعظم خود مائنس ون کی بات کریں گے تو ہم بھی مائنس ون کی بات کریں گے، آپ لوگ بھی مائنس ون کی بات کریں گے، پاکستان کی عوام بھی مائنس ون پر بات کرے گی۔

  • zardari be yeh he keita tha ke nawaz shareef Benazir ko Qatal kerwana chata hey . Pher sab  nay dakha kaisay us ko khud he rastay say hata ker hakoomat banai. Abb lagta hey khusra  wo he fourmulla zardari per uzmaiay gha. 

  • زرداری  ویسے نہ  زندوں میں ہیں نا مردوں میں اسکو مار کر بلو کھسری کو تو فائدہ ہو سکتا ہے حکومت کو نہیں باپ نا زندوں میں نا مردوں میں بیٹا نا مردوں میں نا عورتوں میں 

  • what stupid comments the whole of pakistan including pti want zardari alive so they can get the illegal corrupt money from asif zardari a dead zardari is a big loss to pakistan so bilawal needs to have his head examined


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >