پن بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ، اربوں روپے کی ریکارڈ بچت

سال 2019-20میں پن بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ایک سال میں پن بجلی گھروں سے 37 ارب 40 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

واپڈا نے گزشتہ ایک سال کی پیداوار سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے جس کے مطابق گزشتہ سال پن بجلی کی پیداوار کے حوالے سے حوصلہ افزا سال رہا، 2018-19 کی بنسبت اس سال بجلی کی پیداوار میں 6 ارب 23 کروڑ یونٹ اضافہ ہوا۔

ترجمان واپڈا کے مطابق یہ سوا 6 ارب یونٹ بجلی اگر دوسرے طریقوں سے بنائی جاتی تو اس پر87 ارب 22 کروڑ روپے خرچ ہوتے، پانی سے پیدا ہونے والی اس بجلی سے خزانے کو 87 ارب کو فائدہ ہوا ہے، یہ صرف اور صرف بہتر آبی صورتحال، اور بجلی گھروں کی مناسب دیکھ بھال سے ہی ممکن ہوا ہے۔

واپڈا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم سے 11 ارب 92 کروڑ، غازی بروتھا سے 6 ارب 55 کروڑ، تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے سے 5 ارب 49 کروڑ، نیلم جہلم سے 4 ارب 84 کروڑ، منگلا ڈیم سے 4 ارب 69 کروڑ، جبکہ وارسک اور چشمہ سمیت واپڈا کے دیگر پن بجلی گھروں سے 3 ارب91 کروڑ یونٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن میں شامل کی گئی۔

  • in per Allah ki laanat…. qom ko apki iss bakwas aur jhote aadad o shumar se koi tasallai nahin…. kya mila awam ko…load shadding, hoshruba bills???

     waahid hal inqelab e islami ke zarye sharia’t ka nifaz…. haq ke liye jiddojohad, sabr aur Allah per tawakkal…. FIRQBAZI HARAM HAI MUSLIM BANO

     


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >