چوری کی گاڑی میں نشہ آور پارٹیاں کرنیوالے 3ملزمان خاتون سمیت گرفتار

چوری کی گاڑی میں نشہ آور پارٹیاں کرنے والے خاتون سمیت3 ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے فیروز آباد پولیس سٹیشن کی حدود سے گاڑی چوری کرنے کے بعد اس میں نشے کی پارٹی کرنے والے خاتون سمیت3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ ومنشیات کی بڑی مقدار میں برآمد۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق ملزم وجاہت ولد جمال اقبال، شاہ رخ ولد افتخار اور خاتون ملزمہ سمیرا احسان سے چوری کی گئی کار برآمد کی گئی پولیس نے جب روکا تو پتہ چلا کہ ملزمان نشے میں دھت لانگ ڈرائیو پر تھے۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، بڑی تعداد میں آئس اور دیگر منشیات اور بریگیڈ تھانے کی حدود چوری کی جانے والی گاڑی ہنڈا سٹی رجسٹریشن نمبر اے جے ایچ632 بھی برآمد کرلی۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ گرفتار ملزم شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کر کے یا چھین کر نشے کی پارٹیاں کرنے کے لیے لانگ ڈرائیو پر جاتے اور ڈرائیونگ کے دوران آئس نشہ اور دیگر نشہ آور منشیات کا استعمال کرتے تھے، پارٹی کرنے کے بعد ملزم گاڑی فروخت کردیتے گاڑی بیچنے سے حاصل ہونے والی رقم سے پھر سے منشیات خرید لیتے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شاہ رخ اور وجاہت ناظم آباد جبکہ خاتون سمیرا کا تعلق سرجانی سے ہے، ملزم شاہ رخ 2016 میں ناظم آباد اور 2017 میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے، گرفتار ملزمان کا گروہ 8 سے 10 ملزمان پر مشتمل ہے۔

پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >