پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا پرموشن کے بعد پُرتپاک استقبال

وطن کی بیٹی، پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی پرموشن کے بعد پہلی بار ہسپتال آمد پر ان کا پُرتپاک استقبال

میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا،پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی ہسپتال آمد پر لوگوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے انکا پُر تپاک استقبال کیا، پاکستان کی پہلی خاتون سرجن جنرل کی آمد کے موقع پر جونئیر آفیسرز نے ان کو مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق خواتین آفیسرز نے لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے انڈر کمانڈ ہسپتال میں آمد پر ہار پہنائے اور سلامی دی.
خیبرختونخوا کے ضلع سوابی سے تعلق رکھنے والی نگار جوہر پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل اور پہلی خاتون سرجن جنرل بنی ہیں۔

میجرجنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پہلی جنرل سرجن جنرل تعینات کیا گیا ہے.

آج ان کی آمد کے موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور جونئیر آفیسرز نے انہیں خصوصی مبارکباد دی. اس موقع پر خواتین آفیسرز نے انہیں پھولوں کے ہار بھی پیش کیے۔ جب لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر ہسپتال پہنچیں تو لوگوں نے ڈھول کی تھام پر رقص کر کے انکا استقبال کیا۔

پرتپاک استقبال میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں. اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل نگار نے افسران کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ میرا اتنا شاندار طریقے سے استقبال کیا جائے گا.

واضح رہے کہ میجر جنرل نگار جوہر پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے.

  • 1. That was more of a image building step by army otherwise the competitors were more experienced and more educated according my information.

    2. Surgical Gernal  works under Ajjutunt Gernal in Pakistan. Indian and Bangladeshi counterparts sit in Ministry of Defence and not under any other Gernal.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >