سپریم کورٹ، شوگرکمیشن رپورٹ پرعملدرآمدروکنےکافیصلہ معطل کرنےکی استدعامسترد

سپریم کورٹ ،شوگرکمیشن رپورٹ پرعملدرآمدروکنےکافیصلہ معطل کرنےکی استدعامسترد۔۔ عدالت نےشوگرملزایسوسی ایشن کےوکلاء سےتحریری دلائل طلب کرلیے

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شوگر کمیشن رپورٹ پر کارروائی روکنے کے سندھ ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف حکومتی اپیل پر سماعت کی۔

جسٹس اعجاز الحسن نے استفسار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی مقدمے میں فیصلہ دیا ہے، کیا سندھ ہائیکورٹ کے علم میں یہ بات نہیں لائی گئی؟۔

جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ سندھ ہائیکورٹ کے عبوری حکم میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا ذکر نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیا کمیشن کو شوگر ملز کو موقف کا موقع نہیں دینا چاہئے تھا۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کے سامنے موقف دینے کی ضرورت نہیں تھی، کچھ شوگر مل مالکان نہیں چاہتے کہ رپورٹ پر کسی قسم کی کاروئی ہو۔ کچھ شوگر مل مالکان کے پی اور کچھ بلوچستان ہائی کورٹ بھی چلے گئے۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت کو کہہ دیا کہ کسی ادارے کو معاملے پر ہدایات نہ دیں اور رپورٹ پر اداروں کو آزادانہ کام کرنے دیا جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ شوگر مل ایسوسی ایشن کمیشن کی رپورٹ سے جان نہیں چھڑوا سکتی، کمیشن غیر قانونی قرار دے دیں تو پھر بھی ختم نہیں ہوگی، ریگولیٹری اداروں کو کام سے نہیں روکا جاسکتا، کمیشن رپورٹ کالعدم ہونے سے بھی شوگر ملز کو کچھ نہیں ملنا۔

سپریم کورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد جاری رکھنے کی حکومتی استدعا مسترد کرتے ہوئے انکوائری کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا سندھ ہائیکورٹ کا حکم آئندہ سماعت تک برقرار رکھا۔

سپریم کورٹ نے شوگر کمیشن رپورٹ پر کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 14جولائی تک ملتوی کردی

  • Army ki aik policy hai  kutta palo us sy mulk chalwao phir jb katny ko doray to usy utha kr phenk do jesy k zia ul haq altaf hussain nawaz sharif  mustafa kamal lakin adalat yai na to koi kutta palti hai na hi phenkti hai balky jo tissue paper use kiya howa hota usy sambhal leti hai k chlo hamary kaam a jaye ga


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >