پیمرا نے چینل 24 کی نشریات اور لائسنس معطل کر دئیے

پیمرا نے چینل 24 کی نیوز اور کرنٹ افئیر کی نشریات جاری کردہ لائسنس اور قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کر دیں

تفصیلات کے مطابق پیمرا نے سینٹرل میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کو جاری کردہ لائسنس فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

پیمرا کے مطابق سینٹرل میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹیڈ جاری لائسنس کے تحت ویلیو ٹی وی چینل پر انٹرٹینمنٹ سے متعلق مواد چلانے کا مجاز تھا جبکہ کمپنی پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر 24 نیوز کے نام سے نیوز اینڈ کرنٹ افئیرز پر مبنی مواد نشر کررہی ہے۔

پیمرا کے بار بار منع کرنے اور متعدد نوٹسز کے باوجود سینٹرل میڈیا نیٹ ورک نے چینل نشریات میں نیوز ، کرنٹ افئیرز سے متعلق پروگرام جو کہ پیمرا قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہیں، جاری رکھیں۔

اس ضمن میں 7 مئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھاجس کے تحت کمپنی کو نیوز وکرنٹ افئیرز مواد فوری طور پر بند کرنے اور منظور شدہ انٹرٹینمنٹ مواد نشر کرنے کے احکامات جاری کئے تھےتاہم متعدد مواقع فراہم کرنے کے باوجود چینل نے عمل نہ کیا۔

پیمرا کے مطابق تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اتھارٹی نے سینٹرل میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹیڈ کو جاری لائسنس فوری طور پر معطل کردیا ہے تاوقتیکہ پروگرامنگ مکس جو کہ انٹرٹینمنٹ ہے کے مطابق چلانے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی۔

  • یہ کیا سزا ھے کہ یقین دہہانی کروانے کے بعد چینل کھول دیا جائے گا بھائی پہلے کم از کم ایک کڑور جرمانہ کیا جائے اور دوبارہ خلاف ورزی پر 5 کروڑ جرمانہ اور تیسری خلاف ورزی پر 10 کروڑ جرمانہ اور چینل مستقل بند۔

    جب تک سزائیں نہ دی جائے معاشرہ سدھرتا نہیں ھے

  • ایسے سارے چینلز مستقل طور پر بند ہونے چاہئیں ہمیں انتظار ہے غدار وطن حامد میرکب گرفتار ہو گا اور اس کا چینل جیو کب تک بند ہو گا

  • This is totally unfair, because we don’t have any law in Pakistan,

    Why not stopping to those who is posting bad video and who is insulting Islam, prophet, sahaba,

    Why these are moving freely,

    So it’s not they don’t care about Islam, but don’t post anything aganist America and Israel,


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >