عزیر بلوچ کا 198افراد کو قتل کرنے کا اعتراف،جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر

لیاری گینگ وار کے مرکزی کرداروں میں سے ایک عزیر بلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کراچی گینگ وار میں 198افراد کو قتل کیا۔

عزیر بلوچ سے تحقیقات کیلئے قائم کی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ مرتب کرلی ہے، رپورٹ کے مطابق عزیر بلوچ نے کراچی میں بڑے پیمانے پر قتل و دیگر جرائم کا اعتراف کیا ہے۔

36 صفحات پر مشتمل جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق عزیر بلوچ نے اپنے 20 قریبی دوستوں، 16 رکنی سٹاف اور خاندان کے افراد سے متعلق تفصیلات بھی جے آئی ٹی کے سامنے رکھیں، ملزم نے اعتراف کیا کہ جن افراد کو اس نے قتل کیا ان میں متعدد پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی تھے، یہ تمام قتل لسانی یا سیاسی بنیادوں پر کیے گئے۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق لیاری گینگ وار کا مرکزی ملزم عزیر بلوچ کچھ عرصے کیلئے بیرون ملک فرار بھی رہا تھا لیکن اس دوران بھی ماہانہ لاکھوں روپے کا بھتہ کراچی سے دوبئی بھجوایا جاتا تھا، اس پیسے سے نہ صرف پاکستان اور دوبئی میں غیر قانونی طور پر اثاثے بھی بنائے گئے بلکہ 2008 سے 2013 کے دوران اسی پیسے سے مختلف ہتھیار بھی خریدے گئے۔

یہ جے آئی ٹی رپورٹ ایک نجی خبررساں ادارے نے حاصل کرکے رپورٹ کی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے یہ رپورٹ پیر کو عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔

  • Very Sad a criminal like Uzair Baluch is putting blames on Sir Asif Ali Zardari kind of clean politician. Sir Asif Ali Zardari was so innocent that he sold Surrey Palace despite it wasn’t owned by him. He wanted to build Mosques in UAE secretly and thus used Ayan Ali as a front man/woman.

  • In actuality, 198 murders were committed by this sub human on behalf of Asif Ali Zardaree. Fact.

     

    Mr Ali Zaidi.. Time to hang Zardaree.. Bhutto was hanged for a single murder.. And this napaak rooh is alive?

  • No law.

    If there is law so hang him,

    Why Pakistan not do that, because there is no law, if your poor so we will face lot of issues, and also there is more news on you, but on this case they will send him jail and after two years once we have new government so he is out and freely.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >