پائلٹس کے مشتبہ لائسنس پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ادوار میں جاری ہوئے،مرادسعید

پائلٹس کے مشتبہ لائسنس پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ادوار میں جاری ہوئے،مرادسعید

وزیرموصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ پائلٹس کو تمام جعلی لائسنس پیپلزپارٹی اور پھر مسلم لیگ ن کےادوار میں جاری کیے گئے ہیں۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن نے واضح کردیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور میں 56 جبکہ مسلم لیگ ن کے دور میں 180 مشتبہ لائسنسز جاری کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے شاہد خاقان عباسی، مشاہد اللہ اور شجاعت عظیم کی سرپرستی اور مشکوک کردار بھی سامنے آگیا ہے ، ملکی اداروں کو تباہ کرنے اور زندگیاں داؤ پر لگانے والوں سے پھر بھی سوال نہ پوچھیں؟۔

یاد رہے کہ کراچی میں طیارہ حادثے کے بعد پی آئی اے میں سینکڑوں پائلٹس کے لائسنسز مشکوک ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد حکومت نے اس حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >