اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تعمیرکیلئے فنڈز وزارت مذہبی امور نہیں دیتی،ترجمان

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر سے متعلق ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مندر کی تعمیرکیلئے فنڈز کا فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیلئے ہندو ارکان اسمبلی نے 2017 میں ہیومن رائٹس کمیشن میں درخواست دائر کی تھی، انہیں کی سفارش پر وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) نے رواں برس مندر کی تعمیر کیلئے جگہ الاٹ کردی، تاہم تعمیر کیلئے فنڈز کا اجراء وزارت مذہبی امور نہیں کرتی یہ فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے تاہم ہندو برادری مندر کا سنگ بنیاد اور تعمیر کے اخراجات خود اٹھا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تعمیر کیلئے فنڈز کا اجرا وزارت مذہبی امور نہیں کرتی، اسی لیے یہ درخواست وزیراعظم کو بھجوادی ہے، اس درخواست پر فیصلہ وزیراعظم تمام سماجی ، سیاسی اور مذہبی پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد  کریں گے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق اسلام آباد میں عبادت گاہوں کیلئے جگہ کی فراہمی کی ذمہ داری سی ڈی اے کی ہے، تاہم اس کی تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی کا فیصلہ حکومت اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت کے بعد کرے گی، بطور حکومت آئین کے مطابق اقلیتوں کےحقوق کی حفاظت کریں گے، اقلیتوں کی مذہبی آزادیوں کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >