102 پاکستانی ہندوؤں نے اسلام قبول کرلیا

102 پاکستانی ہندوؤں نے اسلام قبول کرلیا

سندھ سے تعلق رکھنے والے 102 ہندوؤں نے اجتماعی طور پر اسلام قبول کرنے کیلئے اپنی جیب سے 32 ہزار روپے خرچ کرکے تقریب کا اہتمام کیا اور سب دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر بدین کی تحصیل گولاڑچی کے گاؤں حبیب الرحمان کے 12 خاندانوں کے102 افراد نے اسلام قبول کرنے کیلئے ذاتی خرچے سے تقریب کا اہتمام کیا اور حیدرآباد سے عالم دین کو بلا کلمہ توحید پڑھ کر اسلام قبول کیا۔

ان افراد میں نوجوان ، بڑے بوڑھے، خواتین ، لڑکے لڑکیاں اور کمسن بچے شامل تھے، اس قبیلے سے تعلق رکھنے والے ساون بھیل جنہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام محمد اسلم شیخ رکھ لیا ہے، ان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مذہب کی تبدیلی کسی کے دباؤ میں آکر نہیں کی، اس تقریب کے اہتمام کیلئے میں نے او رمیرے بھائی نے32 ہزار روپے خرچ کیے تاکہ ہم سب مسلمان ہوسکیں، ہم نے اس تقریب میں اپنے خاندان کے علاوہ آس پاس کے علاقوں کے ان افراد کو بھی دعوت دی جو مسلمان ہونا چاہتے تھے۔

102 پاکستانی ہندوؤں نے اسلام قبول کرلیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری بیوی، چار بیٹیوں، بھائی اور ان کے خاندان، دو چچا، چچا زاد بھائیوں اور دیگر خاندان کے 5 افراد نے اسلام قبول کیا، جبکہ دیگر خاندانوں سے تعلق رکھنے والے سات افراد بھی شامل تھے۔
محمد اسلم نے کہا گزشتہ دو دہائیوں میں ہماری برادری کے ایک ہزار سے زائد افراد مسلمان ہوچکے ہیں، یہاں گاؤں کے گاؤں مسلمان ہورہے ہیں، یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے،مگر یہاں اکثر ایسا ہوتا رہتا ہے، اور یہاں لوگ اپنی مرضی سے اسلام قبول کرتے ہیں، پانچ سال پہلے میری شادی شدہ بہن کا پورا خاندان بھی مسلمان ہوئے، میری بہن کی کوئی بیٹی نہیں تھی میں نے اپنی ایک بیٹی انہیں دی وہ بھی مسلمان ہوگئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سابق مذہب میں خون کے رشتوں میں شادیاں نہیں کرسکتے، بیٹیوں کے رشتوں سے متعلق بہت مسائل ہوتے ہیں،جس کی وجہ سے بہت سے لوگ مسلمان ہورہے ہیں،اب میں بھی باآسانی اپنی بیٹیوں کی شادیاں کرسکوں گا، میرے کچھ مزید رشتہ دار بھی اگلے ماہ مسلمان ہوجائیں گے۔
حکومت پاکستان کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق ہندوؤں کی آبادی 55 لاکھ ہے، تاہم ہندوؤں کی ایک تنظیم کے مطابق پاکستان میں 80 لاکھ ہندو بستے ہیں۔

102 پاکستانی ہندوؤں نے اسلام قبول کرلیا

102 ہندوؤں کے مسلمان ہونے کی خبر پر بھارتی میڈیا نے پراپیگنڈہ شروع کردیا کہ پاکستان میں ہندوؤں کو زبردستی مذہب تبدیل کروایا جارہا ہے، اس حوالے سے محمد اسلم کا کہنا تھا کہ ایسی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے، میڈیا والے آکر مختلف سوالات کرتے ہیں میں ان سے بات نہیں کرتا کیونکہ یہ سب جھوٹی خبریں دیتے ہیں، ہماری ہندو ذات بھیل تھی یہ ایک نچلے درجے کی ذات ہے مسلمان اس ذات کے ساتھ کھانا پینا اورملنا ملانا پسند نہیں کرتے تاہم مسلمان ہونے کے بعد اب سب مل جل کر رہتے ہیں اور ساتھ کھاتے پیتے بھی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >