ایک لڑکی کی قیمت دس لاکھ روپے،پنجا ب میں بنت ہوا کی سر عام فروخت جاری

پنجاب کے ایک علاقے میں لڑکیوں کی بھیڑ بکریوں کی طرح فروخت جاری ہے، بچیوں کی فروخت میں ملوث گینگ کو نجی ٹی وی کے پروگرام سر عام میں بے نقاب کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سر عام میں انکشاف کیا گیا کہ پنجاب کے علاقے میں گاڑیوں کے ماڈلز کی طرح لڑکیوں کی قیمتیں طے کی گئی ہیں اور انہیں بھیڑ بکریوں کی طرح فروخت کیا جاتا ہے، پروگرام میں لڑکیوں کو فروخت کرنے والامکار شخص ان کی قیمتوں کا بھاؤ ایسے بتارہا ہے جیسےوہ جیتی جاگتی لڑکیوں کی نہیں بلکہ بے جان گاڑیوں کی بات کررہا ہو۔

ان افراد سے بوڑھے مگر مالدار افراد لڑکیاں خرید کر ان سے شادی کرتے ہیں، تربیت یافتہ لڑکیاں شادی کے چند روز بعد ہی سب کچھ لوٹ کر واپس آجاتی ہیں، یہ افراد لڑکیاں فروخت کرتے ہوئے دعوی ٰ کرتے ہیں کہ ان کو خرید کر آپ ان سے شادی کریں ، انہیں مار دیں ، کاٹ دیں یا کوئی بھی اور کام لیں فروخت کرنے والوں کو ان سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

پروگرام سر عام نے اس شخص کو پکڑنے کیلئے اپنے نمائندہ کو لڑکی کا جھوٹا خریدار بنا کر اس شخص کے پاس بھیجا اور اس سے ہونے والی تمام گفتگو ریکارڈ کرلی، اور بعد میں اسی گفتگو کی بنیاد پر اس شخص کو پولیس کے ہاتھوں گرفتار بھی کروایا، اس شخص پر گرفتار ہونے سے پہلے بھی اسی نوعیت کے 9 مقدمات درج تھے۔

  • Govt. can’t do everything…..someone has to point out to the Govt. By sitting in Canada this is much easier to criticize my friend………there are worse things happening everyday in western countries where is Govt. ???? Look at local news in your area……..how many rape, murder, mugging happen but if no one points this out How the Govt. will ever know ????

  • Lanat Pakistan k law per

    Lanat Pakistan ki government pe

    If you hang those who been involved in Qasoor rape so we will not see this today,

    But government of Pakistan is gkaggly involved in all these kidn of things.

  • Its not just Pakistan…its happening in all over the world…secondly…not just this man oue media, politician and NGOs also considers women as product…thirdly our ulema/clergy are sleeping, dead instead…teach them Quran…teach them Islam…our politicians, waderas/sardars, Police, and these beghairat (including such women) are distorting the sacred family system…how come a person who already had 9 FIRs was freely operating like this???


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >