نواز شریف کوکم سزا ملی ہے،مریم نوا ز کو مزید کیاریلیف چاہیے؟فواد چودھری

نواز شریف کو ابھی اپنے جرائم کی کم سزا ملی ہے،مریم نوا ز کو مزید کونسا ریلیف چاہیے، فواد چوہدری کا مریم نواز کی ٹویٹ پر ردعمل

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدر ی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ان کے جرائم کی کم سزا ملی ہے، اور وہ اپنی سزا کاٹنے کے بجائے یہاں سے فرار ہوگئے ہیں مریم نواز اور کون سا ریلیف چاہتی ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل پروعدہ کرکے ہم اقتدا ر میں آئے ہیں، ان وعدوں کو پورا ہونا چاہئے، ارشد ملک سے متعلق کیس میں عدلیہ کی نیک نامی میں اضافہ نہیں ہوتا، ہمیں عدلیہ سمیت اداروں کو مضبو ط کرنا چاہیے، ایسے واقعات سے اداروں کو نقصان پہنچتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مائنس ون فارمولا وہاں لاگو ہوتا ہے جہاں لیڈر جماعت سے چھوٹا ہو، عمران خان پارٹی کا نام عمران خان پارٹی رکھ لے تو تحریک انصاف کو سب بھول جائیں گے، ووٹ عمران خان کے نام کا ہے، عمرا ن خان کو پانچ سال کیلئے عوام کا مینڈیٹ ملا ہے، ہمیں اپنے وعدوں پر توجہ دینی چاہیے۔

یاد رہے کہ مریم نواز نے جج ارشد ملک کی برطرفی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے نواز شریف پر ہی نہیں بلکہ عدل و انصاف کے دامن پر لگا ایک بڑا داغ دھویا ہے، آج کا فیصلہ بے شک سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست ہے، اللہ تعالیٰ کا بے انتہا شکر ہے کہ جس کے ہاں نا دیر ہے نا اندھیر ہے۔ اب عدلیہ کے وقار اور انصاف کا تقاضا ہے کہ داغدار جج کے داغدار فیصلوں کو بھی پھاڑ پھینکا جائے۔

  • Yes, judgement was not upright as judge was meeting Nawaz and his son in Makkah, Saudi Arabia. His decision was might be tilted to favour Nawaz Shareef. Now, retrial should be done on both cases (flagship and alazizia and Nawaz Shareef should come back and face the court.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >