سرگودھا میں طالبہ سے زیادتی کرنے والا استاد جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

سرگودھا میں طالبہ سے زیادتی کرنے والے نجی کالج کے استاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا،دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ جس کے بعد زیادتی کے الزام میں گرفتار ٹیچر عادل حیات کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں طالبہ سے زیادتی  ثابت ہوگئی ہے، اورملزم نے بھی ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا ہے، چھبیس جون کو  ملزم عادل نے ایک خاتون کے ذریعے طالبہ کو کلاسز کے اجراء کی اطلاع دے کر کالج بلایا تھا اور اپنےفلیٹ پر لے جا کر زیادتی کی تھی۔ ملزم کی معاون ساتھی خاتون کی تلاش جاری ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>