"پاکستان کی برآمدات – "امید سے زیادہ بہتری کی خبریں انا شروع ہو گئی ہیں

پاکستان کی برآمدات بحال ہونے لگیں، رواں مالی سال وبائی صورتحال کے باوجود گزشتہ سال کی نسبت برآمدات کی شرح صرف   6.83فیصد کم ہوئی

برآمدات میں کمی سے پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر کافی حد تک متاثر ہوتے ہیں، مگر کورونا کی وبائی صورتحال کے دوران بھی پاکستان کی برآمدات اس قدر کم نہیں ہوئیں جتنا گمان کیا جا رہا تھا۔

بلکہ کورونا کی صورتحال کی وجہ سے نئی راہیں کھلی ہیں جن میں این95 ماسک پی پی ایز اور دیگر طبی سامان شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان اشیا کی برآمدات کے آرڈر100 ملین ڈالر سے بھی زائد کے ہیں۔

پاکستان میں ٹیسٹائل کا شعبہ صنعتی شعبے میں 40 فیصد اور برآمدات کا 55 فیصد کماتا ہے، اس لیے حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سب سے پہلے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو برآمدات کے آرڈر پورے کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

ایکسپورٹس بحال ہونا شروع ہوگئیں! امید سے زیادہ بہتر خبریں آرہی ہیں! طبی سازوسامان پی پی ایز کی نئی راہیں بھی کھل گئیں!

ایکسپورٹس بحال ہونا شروع ہوگئیں!امید سے زیادہ بہتر خبریں آرہی ہیں!طبی سازوسامان پی پی ایز کی نئی راہیں بھی کھل گئیں!

Posted by Kamran Khan on Friday, July 3, 2020

حکومت کے اس عمل کے باعث پاکستان کو دنیا بھر سے ہوزری، سپورٹس ویئر، بیڈ شیٹس، تولیہ، طبی شعبے سے متعلق ملبوسات کے آرڈر ملنا شروع ہو گئے۔

پاکستانی ٹیکسٹائل ماسک اور سینیٹائزر کے بعد اب این 95 ماسک اور پی پی ایز بھی برآمد کر رہی ہے۔ بدلتے ہوئے موسم کے باعث کپڑے کے رکے ہوئے آرڈر بھی بحال ہونے لگے ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات پچھلے 4مہینوں میں گزشتہ سال کے مقابلے 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان سے برآمد کی جانے والی مصنوعات میں ایک بڑا حصہ تولیہ اور لینن بیڈ کا تھا۔

کورونا کے عالمی معاشی بحران کے باوجود حالیہ مالی سال میں پاکستان کی برآمدات 21 ارب40 کروڑ ڈالر رہیں۔ جو کہ گزشہ مالی سال کی 22ارب 97 کروڑ ڈالر کی نسبت صرف6.83 فیصد کم ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا تھا کہ انہیں عالمی معاشی بحران کے پیش نظر پاکستانی برآمدات کے بد ترین نتائج کا خدشہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس معمولی کمی اور برآمدات کے شعبے کی بحالی پر برآمد کنندگان مبارکباد کے مستحق ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >