ایک اور ٹرین حادثہ: کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی

ایک اور ٹرین حادثہ: کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔

پاکستان ریلوے کی ٹرین کو ایک اور حادثہ پیش آیا ہے، کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس خان پور کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی، شالیمار ایکسپریس کی مال گاڑی سے ٹکرانے کے باعث ٹریفک دونوں طرف کی ٹریفک کے لیے بند ہو گیا۔

ریلوے ذرائع کا حادثہ کے حوالے سے بتانا تھا کہ شالیمار ایکسپریس کو حادثہ آٹومیٹک کانٹا تبدیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے، حادثے کے نتیجے میں مال گاڑی تین بوگیاں علیحدہ ہو گئیں جبکہ شالیمار ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا۔

حادثے کے مقام پر فوری طور پر ریسکیو حکام اور مقامی پولیس پہنچ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے، حادثے میں شالیمار ایکسپریس کے تمام مسافر محفوظ رہے جب کہ ریلوے حکام کی جانب سے ٹریک کو بحال کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق چند گھنٹوں میں ریلوے ٹریک کو کلیئر کرنے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت کے لئے بحال کر دیا جائے گا، اسی سلسلے میں ریلوے کی امدادی ٹیموں کی جانب سے امدادی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • Lol. fucken Railway Minister . He is more worried but getting his ass ripped than worry about his performance and the performance of Railway Ministry. This shidda Tilly isn’t going to resign even if another thousand passenger get killed.

  • I supported PTI but now I regret it. Nothing is going to happen good in this Govt tenure. Yes….. chor hi chey they…

    extreme incompetency…

     

    Haroon Rashid was right. Prior coming to power he should have focused on Tanzeem-sazi.

    all ministers are fighting with each other and most of the Lotas like Fawad Chaudhry, Raja Riaz, Khusra Bakhtyat, Sheikh Rashid are making this government   the incompetent govt ever ruled Pakistan


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >