پی ٹی آئی والے اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں، شیخ رشید

مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا اور سسٹم لپیٹا جائے گا۔۔۔پی ٹی آئی والے اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں۔ شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نہ ہم آخری چوائس ہیں اور نہ ہم مائنس ون ہیں، لیکن اگر مائنس کی بات آئی تو پھر مائنس تھری ہوگا اور سسٹم لپیٹا جائے گا، عمران خان بہت محنت کررہے ہیں اور جتنی ہمت ہے حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

شیخ رشید نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں، اپوزیشن وہ کام نہیں کررہی جو بعض سرکاری وزرا حکومت کے خلاف خود کررہے ہیں، اپوزیشن منی لانڈر اور کرپٹ ہے جو ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ان پر اتنے سنگین کیسز ہیں کہ انکی جان نہیں چھوٹ سکتی۔

شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ کورونا کی بیماری میں مجھے ایک انجکشن پانچ لاکھ کا بھی نہیں مل رہا تھا، این ڈی ایم اے کے جنرل افضل نے انجکشن کا بندوبست کرکے دیا۔کورونا بہت سنگین اور خوفناک بیماری ہے، یہ بیماری اللہ کسی دشمن کو بھی نہ لگائے اور شہباز شریف کو بھی صحت دے،مجھ پر چار خودکش حملے ہوئے نہیں گھبرایا، کورونا سے گھبراگیا تھا۔

پٹرول کی قیمتوں پر شیخ رشید نے کہا کہ پٹرول کی قیمت بےوقت کم کی گئی وہ قیمت کم کرنےکاوقت نہیں تھا، اور بجٹ پاس ہونے والا تھا تو ایک سازش کے تحت 25 روپے قیمت بڑھا دی تاکہ بجٹ کی منظوری میں مسائل پیدا ہوں، یہ سارے سازشی لوگ ہیں، چینی کا کیس بہت سیریس ہو رہا ہے ، میں آٹا اور چینی کی برآمد کے سخت خلاف تھا۔

بلاوی زرداری کے بیان پر شیخ رشید نے کہا کہ آصف علی زرداری کو عدالت میں بلاکر قتل کیا جائے گا، انہوں نے ساری قوم کو لوٹ کرمارڈالا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ق لیگ کہیں نہیں جائے گی، عشائیے میں شرکت سے کیا فرق پڑتا ہے ووٹ دینے کے لیے تو موجود تھے، میں کھانا کھا کر دوں یا بغیر کھائے ووٹ تو دینا ہے۔

  • Sheikh Rasheed…just concentrate on your ministry.Alarming ratio of accidents in Railway.Instead of making fake Dabardoose statements…like after Eid NAB would be Tarzan…mimus three…etc..etc…focus on your job.You are becoming an empty vessel …plenty of noise without any substance.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >