یورپی یونین پابندی: قومی ایئرلائن کو 33 ارب روپے سے زائد کا مالی نقصان ہونے کا خدشہ

یورپی یونین پابندی: قومی ایئرلائن کو 33 ارب روپے سے زائد کا مالی نقصان ہونے کا خدشہ

 

قومی ایئرلائن میں جعلی لائسنس والے مشتبہ پائلٹس کی موجودگی کی خبروں کے بعد یورپی یونین کی سیفٹی ایجنسی کی جانب سے قومی ایئرلائن کی یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، قومی ایئرلائن کو پابندی کی وجہ سے 33 ارب روپے سے زائد کے مالی نقصان کا خدشہ ہے۔

پی آئی اے نے اتنے بڑے مالی نقصان سے بچنے کے لیے پاکستانی سفارتکاروں اور برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں بااثر پاکستانی افراد سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، تاکہ دوبارہ سے یورپ کے لئے پروازوں کا آغاز ہو سکے اور قومی لائن کو اتنے بڑے مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی انتظامیہ اور سفارتکاروں نے مل کر یورپی یونین کی سیفٹی ایجنسی میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ پی آئی اے نے برطانیہ اور یورپی یونین کے دیگر ممالک کے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹرین سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ یورپی یونین کی جانب سے لگائی گئی پابندی ختم کرنے کی استدعا کریں۔

قومی ائیر لائن پابندی سے پہلے برطانیہ کے لیے ہفتہ وار 23 پروازیں آپریٹ کر رہی تھی، جن میں سے لندن کیلئے9 مانچسٹر 10 اور 4برمنگھم کیلئے آپریٹ ہوتی تھیں جبکہ یورپ کیلئے6پروازیں چلائی جاتی تھیں، مذکورہ ممالک کے لئے آپریٹ کی جانے والی پروازوں پر پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کو 33 ارب روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔

اسی طرح پی آئی اے یورپ کے ممالک جن میں پیرس، میلان،بارسلونا اور کوپن ہیگن شامل ہیں کے لیے بھی فلائٹ آپریٹ کر رہا تھا، جس پر پابندی میں جیسے قومی ائیرلائن کو اربوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے، تاہم قومی ائیر لائن کی جانب سے مذکورہ پابندی کو ختم کروانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

 

  • The investigation will be complete and the pilots credintials will be checked before flight resumes like before. This happened during Corona is blessing so PIA is already nit flying to most of Europe due to corona restrictions, if the investigation cane to light after Corona then PIA will loose this $$$.

     

    question to the perosn who made this post. How can PIA loose $$$ if they are not flying to EU as prior to corona? Yes PIA will loose $$$ if this continues after Corona effect in airlines, but it will not as Airlines wont be back to normal for few more months and till then investogation will be completed. EU and others will be informed that the pilots without qualifications are punished and only the qualified remained. The ban will be lifted. Please show both side of the coin!


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >