پی آئی اے پر یورپی یونین کی پابندی کیخلاف پاکستان کا اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے پر  یورپی یونین کی پابندی کیخلاف پاکستان کا اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے ملازمین کی جعلی ڈگری کے معاملے کے بعد یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے پر 6 ماہ کیلئے پابندی لگائی گئی جس کیخلاف پاکستان نے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،پاکستان کی جانب سےیورپی یونین سیفٹی ایجنسی میں اپیل آئندہ ہفتے دائر کی جائیگی۔ پاکستان کی وزارت خارجہ اورقومی ایئرلائنز کے حکام نے باہمی مشاورت سے اپیل کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔

وزارت خارجہ نے یورپی یونین کے ممالک اور برطانیہ میں پاکستانی نژاد پارلیمینٹرینز سے بھی رابطہ کرلیاجبکہ پاکستانی سفیروں اور ہائی کمشنز کو بھی رابطے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں یورپی یونین مشن کے سفیر سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے نے برطانیہ اور یورپی یونین میں پاکستانی نژاد پارلیمنٹرینز سے رابطہ کرکے کہا کہ یورپی یونین کی پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کو اربوں کا نقصان ہورہاہے اسلئے پابندی ختم  کرائی جائے۔ پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کو برطانیہ اور یورپ سے33ارب روپے سے زائد ریونیو کے نقصان کا خدشہ ہے۔

پی آئی اے برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 23 پروازیں آپریٹ کررہی تھی ، لندن کیلئے 10،9پروازیں مانچسٹر اور4 برمنگھم اور یورپ کیلئے 6 پرواز آپریٹ ہوتی تھیں، یورپ میں پیرس، میلان،بارسلونا اور کوپن ہیگن شامل تھے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں کی وجہ سے رواں سال پی آئی اے حج آپریشن بھی نہیں کر رہی۔جس کی وجہ سے 12ارب روپے کا نقصان کا سامنا ہے جبکہ سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے پی آئی اے عمرہ سیزن بھی نہیں کرسکی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >