سندھ کی جیلوں میں 1ہزار سے زائد قیدی کرونا میں مبتلا

سندھ کی جیلوں میں 1ہزار سے زائد قیدی کرونا میں مبتلا

سندھ بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں،سندھ کی جیلیں بھی کرونا کی زد میں ہیں،جہاں ایک ہزار چھیانوے قیدیوں میں کرونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق 467 قیدی کرونا کے باعث قرنطینہ میں ہیں، سندھ بھر کی جیلوں میں 7660 قیدیوں کے کرونا کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، 95 قیدیوں کے کرونا ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ کراچی سینٹرل جیل میں 905 قیدی کرونا کا شکار ہوئے، دوسرے نمبر پر سکھر جیل میں 141 قیدیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی،تھرپارکر جیل میں صرف ایک قیدی کرونا کا شکار ہوا۔جبکہ سندھ میں صرف ایک قیدی کرونا سے جاں بحق ہوا ہے۔

پاکستان ورلڈ میٹر پر کرونا متاثرین کی تعداد کے حوالے سے 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 3 ہزار 191 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ مزید 93 افراد کرونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >