تحریک انصاف نے عظمی کاردار کی پارٹی رکنیت ختم کردی

پاکستان تحریک انصاف نے رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی ہے، ان کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا تحریری حکم نامہ تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و نسق کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و نسق کا اپنے حکم نامہ میں کہنا تھا کہ عظمی کردار کی تمام ثبوت و شواہد اور مؤقف سننے کے بعد رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بطور رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کا رویہ منصب کے شایان شان نہیں جبکہ وہ کسی پارلیمانی منصب کی بھی اہل نہیں ہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو 15 جون کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا، جبکہ ان کی بنیادی پارٹی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل کرتے ہوئے انہیں قائمہ کمیٹی برائے نظم و نسق کی ذیلی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

عظمی کاردار کی خاتون اوّل اور دیگر رہنماؤں کے بارے میں نازیبا الفاظ اور الزام تراشی کی آڈیو لیک ہوئی تھی، جس پر ان کی پارٹی رکنیت ختم کی گئی ہے، عظمی کاردار قائمہ کمیٹی کے فیصلے کو 7 روز میں تحریک انصاف کی ایپلٹ کمیٹی کے روبرو چیلنج کرنے کی مجاز ہوں گی۔

رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردار کے خاوند کی علالت کے پیش نظر 17 جون کی سماعت مؤخر کرکے 27 جون کو منعقد کی گئی تھی، جس کا آج فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

  • ناقابل تلافی جرم کیا اس عورت پر تو بلافمی کا جرم لگا  کر پھانسی دے دینی چاہیے یا کم ازکم کوڑے ما رنے  یعنی درے مارنے کی سزا تو ہونی چاہیے 

  • پاگل کی بچی تجھے کیا منہ کا بواسیر لگا تو کال پہ لیڈروں اور خاص کر لیڈر کی بیوی کیخلاف بھی بکواس کی۔۔۔ رکن صوبائی اسمبلی تو بنا دیا اب مزید کیا چاہتی ہو؟

  • Lol…. The Gali bri gade is out again .There is no integrity left in Pottyland. This atypical of a cartel which doesn’t see reasoning, difference of opinion and a cult which worship the mortal leaders …. PTI is heading for doom , one by one , they will cream out their intellectuals. She got punished because she was talking about Peerni in peer land … Lol… what a focun bunch of weirdos..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >